Updated: September 10, 2026, 3:35 PM IST
| New York
ایپل نے ہندوستان میں اپنے آئی فون لائن اَپ کی قیمتوں میں ۴۰؍ فیصد تک اضافہ کردیا ہے۔ اس اضافے کی بڑی وجہ میموری کی بڑھتی ہوئی لاگت بتائی جا رہی ہے۔ دوسری جانب کمپنی نے اپنے اسمارٹ فون کی نئی نسل لانچ کرنے کے ساتھ ساتھ ’آئی فون ڈیو‘ کے ذریعے فولڈ ایبل اسمارٹ فون کے شعبے میں بھی قدم رکھ دیا ہے، جس کی قیمت ۹۹ء۲؍ لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
آئی فون ۱۸۔ تصویر:آئی این این
ایپل نے ہندوستان میں اپنے آئی فون لائن اَپ کی قیمتوں میں ۴۰؍ فیصد تک اضافہ کردیا ہے۔ اس اضافے کی بڑی وجہ میموری کی بڑھتی ہوئی لاگت بتائی جا رہی ہے۔ دوسری جانب کمپنی نے اپنے اسمارٹ فون کی نئی نسل لانچ کرنے کے ساتھ ساتھ ’آئی فون ڈیو‘ کے ذریعے فولڈ ایبل اسمارٹ فون کے شعبے میں بھی قدم رکھ دیا ہے، جس کی قیمت ۹۹ء۲؍ لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:پریتی زنٹا نے کہا :اداکار صرف اپنی محنت اور کارکردگی کو کنٹرول کر سکتے ہیں
ایپل نے آئی فون ۱۷؍ کے ۲۵۶؍ جی بی ویرینٹ کی قیمت ۹۲۸۰۰؍ روپے سے بڑھا کر۹۹۹۰۰؍ روپے کردی ہے۔ اس طرح قیمت میں ۱۷؍ہزار روپے یعنی ۵ء۲۰؍فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح ۵۱۲؍ جی بی ویرینٹ کی قیمت اب۱۲۴۹۰۰؍ روپے ہوگئی ہے، جو پہلے۱۲۰۹۰۰؍ روپے تھی۔ اس ویرینٹ کی قیمت میں ۲۲؍ہزار روپے یعنی ۴ء۲۱؍فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ آئی فون ۱۸؍ پرو کی ابتدائی قیمت۱۶۴۹۰۰؍ روپے ہے، جو آئی فون ۱۷؍ پرو کے مقابلے میں ۲۲؍ فیصد زیادہ ہے۔ وہیں آئی فون ۱۸؍ پرو میکس کی ابتدائی قیمت۱۷۹۹۰۰؍ روپے رکھی گئی ہے، جو گزشتہ ماڈل کے مقابلے میں ۲۰؍ فیصد زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ سب سے بڑا اضافہ ایک ٹی بی اسٹوریج والے آئی فون ایئر کی قیمت میں کیا گیا ہے۔ اس کی قیمت ۶ء۴۰؍ فیصد بڑھ کر۲۲۴۹۰۰؍ روپے ہوگئی ہے، جو پہلے ۱۵۹۹۰۰؍ روپے تھی۔ آئی فون ایئر کے ۲۵۶؍ جی بی اور۵۱۲؍ جی بی ویرینٹ بھی اب ۲۵؍ فیصد مہنگے ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:جرمن مسلح افواج میں جنسی زیادتی کے ۲۰۰۰؍ مقدمات: وزارت دفاع کی رپورٹ میں انکشاف
اسی طرح آئی فون ۱۷؍ای کی ابتدائی قیمت اب۷۹۹۰۰؍ روپے ہوگئی ہے، جو پہلے کے مقابلے میں ۱ء۲۳؍فیصد زیادہ ہے جبکہ ۱۲۸؍ جی بی والے آئی فون ۱۶؍ کی قیمت ۶ء۲۸؍ فیصد بڑھا کر۸۹۹۰۰؍ روپے کردی گئی ہے ۔ہندوستان میں ایپل کے پرو ماڈلز کی قیمتوں میں یہ اضافہ کئی بڑے عالمی بازاروں کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے۔ امریکہ میں آئی فون ۱۸؍ پرو اور آئی فون ۱۸؍ پرو میکس کی قیمتوں میں بالترتیب ۹؍ فیصد اور۸؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔کاؤنٹرپوائنٹ ریسرچ کے ریسرچ ڈائریکٹر ترون پاٹھک کے مطابق ہندوستان میں آئی فون کی قیمتوں میں ۲۰؍سے ۳۰؍ فیصد تک اضافہ ہوا ہے، جو عالمی سطح پر ہونے والے ۸؍ سے ۱۰؍ فیصد کے اوسط اضافے کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے۔ انہوں نے قیمتوں میں اضافے کی وجوہات میں میموری کی بڑھتی ہوئی لاگت، ہندوستانی روپے کی کمزوری اور ملک میں پیداوار کی بڑھتی ہوئی لاگت کو ذمہ دار قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی فون ڈیو پر ۲۰؍ فیصد تک درآمدی ڈیوٹی عائد ہوسکتی ہے، کیونکہ اسے ہندوستان میں مقامی طور پر اسمبل نہیں کیا جاتا۔سائبرمیڈیا ریسرچ کے انڈسٹری انٹیلی جنس گروپ کے سربراہ پربھو رام نے کہا کہ۲۹۹۹۰۰؍ روپے قیمت والا آئی فون ڈیو، پرو سیریز سے اوپر ایک انتہائی پریمیم زمرہ قائم کرتا ہے۔ ان کے مطابق قلیل مدت میں یہ ڈیوائس بڑے پیمانے پر فروخت بڑھانے کے بجائے بنیادی طور پر ایپل کی برانڈ ساکھ اور وقار کو مزید مضبوط کرنے میں کردار ادا کرسکتی ہے۔