آئی سی سی نے فروری کے مہینے کے لیے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے، جس میں ہندوستان فاسٹ بولر اروندھتی ریڈی کو ان کی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: March 16, 2026, 7:24 PM IST | Dubai
آئی سی سی نے فروری کے مہینے کے لیے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے، جس میں ہندوستان فاسٹ بولر اروندھتی ریڈی کو ان کی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔
آئی سی سی نے فروری کے مہینے کے لیے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے، جس میں ہندوستان فاسٹ بولر اروندھتی ریڈی کو ان کی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ اروندھتی ریڈی آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ٹی ۲۰؍ سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی کھلاڑی رہیں۔ ہندوستان نے یہ سیریز ۱۔۲؍ سے اپنے نام کی، جس میں اروندھتی کا کردار کلیدی رہا۔انہوں نے تین میچوں میں مجموعی طور پر ۸؍وکٹ حاصل کئے۔سیریز کے دوران ان کی بہترین کارکردگی ۲۲؍ رنز دے کر ۴؍ وکٹ رہی۔ انہوں نے یہ سیریز۸۷ء۱۰؍ کا اوسط اور۲۵ء۷؍ کے اکانومی ریٹ کے ساتھ ختم کی۔آئی سی سی نے اروندھتی ریڈی کے ساتھ ساتھ دیگر کھلاڑیوں کو بھی بہترین کارکردگی پر نامزد کیا ہے۔
خواتین کا زمرہ
اروندھتی ریڈی (ہندوستان)، فاطمہ ثنا (پاکستان کی کپتان)،ہرشیتا ثمر وکرما (سری لنکا کی بیٹر)۔ مردوں کا زمرہ : صاحبزادہ فرحان (پاکستان) جنہوں نے مینز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں ریکارڈ ۳۸۳؍ رنز بنائے۔ ول جیکس (انگلینڈ) بہترین آل راؤنڈ کارکردگی کی بنیاد پر۔ شیڈلی وین شالکوک (امریکہ): ورلڈ کپ میں شاندار بولنگ کے باعث، جنہیں آئی سی سی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں ۱۲؍ویں کھلاڑی کے طور پر بھی شامل کیا گیا۔
Consistency. Class. Runs galore 👏👏
— BCCI (@BCCI) March 15, 2026
🔹 Highest Run-Getter in ODIs
The award is presented to #TeamIndia vice-captain Smriti Mandhana 🏆#NamanAwards | @mandhana_smriti pic.twitter.com/wuG9EllPi2
بی سی سی آئی نمن ایوارڈس:شبھ من گل اور مندھانا سال کے بہترین کرکٹر منتخب
ہندوستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبھ من گل اور خاتون کرکٹ ٹیم کی اسٹار بلے باز اسمرتی مندھانا کو سال۲۴۔۲۰۲۵ء کے دوران ان کی شاندار کارکردگی پر اتوار کو یہاں منعقدہ بی سی سی آئی نمن ایوارڈس میں بالترتیب مرد اور خواتین کے زمرے میں بہترین بین الاقوامی کرکٹر منتخب کیا گیا ہے۔
🚨 𝗣𝗼𝗹𝗹𝘆 𝗨𝗺𝗿𝗶𝗴𝗮𝗿 𝗔𝘄𝗮𝗿𝗱 🚨
— BCCI (@BCCI) March 15, 2026
Dominating attacks and delivering big runs when it mattered most 🫡
Congratulations to #TeamIndia captain Shubman Gill on being named 𝐁𝐞𝐬𝐭 𝐈𝐧𝐭𝐞𝐫𝐧𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧𝐚𝐥 𝐂𝐫𝐢𝐜𝐤𝐞𝐭𝐞𝐫 – 𝐌𝐞𝐧 🏆👏#NamanAwards | @ShubmanGill pic.twitter.com/IozcgwWyOD
شبھ من گل نے کرکٹ کا باوقار ’پولی امریگر ایوارڈ‘ اپنے نام کیا جبکہ اسمرتی مندھانا نے پانچویں مرتبہ یہ اعزاز حاصل کر کے اپنی برتری ثابت کر دی۔ شبھ من گل کے لئے یہ دوسرا کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ ہے، اس سے قبل وہ ۲۰۲۳ء میں بھی یہ ٹرافی جیت چکے ہیں۔ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے سابق لیجنڈ کھلاڑیوں روجر بنی، راہل ڈراڑ اور میتھالی راج کو ہندوستانی کرکٹ میں ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں بورڈ کے سب سے بڑے اعزاز ’کرنل سی کے نائیڈو لائف ٹائم اچیومنٹ‘ ایوارڈ سے نوازا ۔ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبھ من گل کے لئے سال۲۰۲۵ءسنگ میل ثابت ہوا۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف ۵؍ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے ۱۰؍اننگز میں ۷۵ء۴۰؍کے اوسط سے مجموعی طور پر ۷۵۴؍ رن بنائے، جن میں۴؍سنچریاں اور ۲۶۹؍ رن کی اننگز شامل تھی۔ وہ سیریز میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز رہے۔ علاوہ ازیں، ہندوستان کی چمپئن ٹرافی جیت میں بھی گل کا کلیدی کردار رہا، جہاں انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف ناقابلِ شکست سنچری سمیت مجموعی طور پر ۱۸۸؍ رن بنائے تھے۔
یہ بھی پڑھئے:رافینہ کی ہیٹ ٹرک؛ بارسلونا کی سیویلا کے خلاف بڑی جیت
خواتین کرکٹ میں اسمرتی مندھانا نے ریکارڈس کے انبار لگا دئیے۔ انہوں نے سال ۲۰۲۵ء کا اختتام مجموعی طور پرایک ہزار۷۰۳؍ بین الا قوامی رنوں کے ساتھ کیا۔ اس دوران انہوں نے ون ڈے کرکٹ میںایک ہزار ۳۶۲؍ رن بنائے، جو کسی بھی خاتون کرکٹر کی جانب سے ایک کیلنڈر سال میں بنائے گئے سب سے زیادہ رن ہیں۔ وہ یکروزہ کرکٹ کی تاریخ میں ایک ہی سال میں ایک ہزار رن مکمل کرنے والی پہلی خاتون بلے باز بن گئیں۔مندھانا نے ہندوستان کو پہلا خواتین کا ورلڈ کپ دلانے میں بھی اہم کردار ادا کیا، جہاں وہ ۴۳۴؍ رنوں کے ساتھ ہندوستان کی ٹاپ اسکورر رہیں۔ ورلڈ کپ سے قبل انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف محض ۵۰؍گیندوں پر سنچری بناکر وراٹ کوہلی (۵۲؍گیندیں) کا ریکارڈ توڑتے ہوئے کسی بھی ہندوستانی کھلاڑی کی جانب سے تیز ترین ون ڈے سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔