میگن شوٹ (چار وکٹ) اور اینابیل سدرلینڈ (دو وکٹ، ناٹ آؤٹ ۷۴؍رن) کی شاندار کارکردگی کے ساتھ ایلیس پیری (ناٹ آؤٹ ۶۵؍رن) کی بہترین اننگز کی بدولت آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے تیسرے ون ڈے میں بنگلہ دیش کو ۱۶۴؍ گیندیں باقی رہتے آٹھ وکٹ سے شکست دے دی۔
EPAPER
Updated: October 14, 2026, 5:03 PM IST | New Delhi
میگن شوٹ (چار وکٹ) اور اینابیل سدرلینڈ (دو وکٹ، ناٹ آؤٹ ۷۴؍رن) کی شاندار کارکردگی کے ساتھ ایلیس پیری (ناٹ آؤٹ ۶۵؍رن) کی بہترین اننگز کی بدولت آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے تیسرے ون ڈے میں بنگلہ دیش کو ۱۶۴؍ گیندیں باقی رہتے آٹھ وکٹ سے شکست دے دی۔
میگن شوٹ (چار وکٹ) اور اینابیل سدرلینڈ (دو وکٹ، ناٹ آؤٹ ۷۴؍رن) کی شاندار کارکردگی کے ساتھ ایلیس پیری (ناٹ آؤٹ ۶۵؍رن) کی بہترین اننگز کی بدولت آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے تیسرے ون ڈے میں بنگلہ دیش کو ۱۶۴؍ گیندیں باقی رہتے آٹھ وکٹ سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے تین میچوں کی سیریز ۰۔۳؍ سے اپنے نام کرلی۔ میگن شوٹ کو شاندار کارکردگی کے لیے پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
۱۷۳؍ رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری آسٹریلیا کی ٹیم نے ۴ء۲۲؍ اوور میں دو وکٹ پر ۱۷۵؍ رنز بناکر میچ جیت لیا۔ آسٹریلیا کو دوسرے ہی اوور میں جارجیا وول (۱۱؍رن) کی شکل میں پہلا جھٹکا لگا، جبکہ بیتھ مونی ۲۱؍ رنز بناکر آؤٹ ہوگئیں۔ اس کے بعد ایلیس پیری اور اینابیل سدرلینڈ نے ۱۳۷؍ رنز کی ناٹ آؤٹ شراکت قائم کرکے ٹیم کو فتح دلا دی۔ پیری نے۶۴؍ گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ ۶۵؍ رنز بنائے، جبکہ سدرلینڈ نے ۵۲؍ گیندوں پر ۱۲؍ چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ ۷۴؍ رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے سلطانہ خاتون اور دیشا بسواس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھئے:آٹھ ماہ کی محنت ضائع، اجنارندی میں دوبارہ کچرا جمع، بٹو تباہی پھر صفائی میں مصروف
اس سے قبل آسٹریلیا کی گیندبازوں نے بنگلہ دیش کو ۵ء۴۹؍اوور میں ۱۷۲؍ رنز پر آل آؤٹ کردیا۔ ٹاس جیت کر آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش کی شروعات اچھی نہیں رہی اور ۴۵؍ رنز تک اس کے چار وکٹ گر گئے۔ مرشیدہ خاتون (ایک)، شرمین سلطانہ (۶)، کپتان نگار سلطانہ (۳) اور سوبھنا موستری (۹) کچھ خاص نہیں کرپائیں۔ ان چاروں کو میگن شوٹ نے آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھئے:شاہ رخ خان کی سالگرہ پر مداحوں کو خاص تحفہ ملے گا، فلم ’’کنگ‘‘ کا ٹیزرریلیز ہوگا
اس کے بعد شرمین اختر اور شورنا اختر نے پانچویں وکٹ کے لیے ۵۴؍ رنز کی شراکت قائم کرکے بنگلہ دیش کی اننگز سنبھالنے کی کوشش کی، لیکن ۳۴؍ویں اوور میں ایلیس پیری نے شرمین اختر (۵۰؍رن) کو آؤٹ کرکے یہ شراکت توڑ دی۔ اس کے بعد ریتو مونی (۹) اور رابعہ خان (۱۳؍رن) بھی آؤٹ ہوگئیں۔ ۴۹؍ ویں اوور میں اینابیل سدرلینڈ نے شورنا اختر (۵۴؍رن) کو پویلین بھیجا اور اسی اوور کی آخری گیند پر حبیبہ اسلام (صفر) کو بھی آؤٹ کردیا۔ ۵۰؍ویں اوور کی پانچویں گیند پر گارڈنر نے سلطانہ خاتون (۵) کو آؤٹ کرکے بنگلہ دیش کی اننگز ۱۷۲؍ رنز پر سمیٹ دی۔