• Fri, 05 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایوت محل: مریض کا ڈاکٹروں پر چاقو سے حملہ،ایک زخمی

Updated: January 07, 2023, 10:56 AM IST | Ali Imran | pune

اس حملے کے خلاف ریاست بھر کے ریسیڈنٹ ڈاکٹروں نے ہڑتال کا اشارہ دیا ،سیکوریٹی کے معاملے میں بےچینی کا اظہار

Injured doctors and hospital staff can be seen on the stretcher. (Photo: Inquilab)
اسٹریچر پر زخمی ڈاکٹر اور اسپتال کا عملہ دیکھا جاسکتا ہے۔(تصویر:انقلاب)

ایوت محل : ضلع کے وسنت راؤ نائک گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال میں ایک مریض نے ریسیڈنٹ ڈاکٹر کو چاقوماردیا۔ اس حملے میں ڈاکٹر کو شدید چوٹ آئی ہے اور وہ زیرعلاج ہے۔ جبکہ حملے کے دوران اپنے ساتھی ڈاکٹر کو  بچانے والے دوسرے  ڈاکٹر کو بھی چوٹ آئی ہے۔  پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور ذہنی طور پر غیر مستحکم  ہے اور اس نے کچھ دن قبل خود کو بھی زخمی کیا تھا۔
  ایوت محل پولیس سےحاصل کردہ تفصیلات کے مطابق یہ معاملہ جمعرات کی شب ساڑھے آٹھ بجے کے درمیان پیش آیا۔اس وقت متاثرہ ریسیڈنٹ ڈاکٹر اپنی ٹیم کے ساتھ   وارڈ کے مریضوں کی جانچ کررہا تھا کہ سورج ٹھاکر نامی مریض نے ڈاکٹر پر تیز دھار چاقو سے حملہ کرکے اسے زخمی کردیا۔ متاثرہ کا نام ڈاکٹر جیبیسٹین پال ایڈون ہے  اور اس کا تعلق تامل ناڈو سے ہے۔  موصولہ اطلاعات کے مطابق ملزم سورج ٹھاکر  نے  دو روز قبل  ہی  خود پر چاقو سے وار کر لئے  تھے۔ وہ ذہنی طور پر غیر مستحکم  بتایا جارہا ہے۔  اس معاملے میںپولیس نے ایف آئی آر کا اندراج کرلیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ 
   اس افسوسناک معاملے  کے بعد ایوت محل میڈیکل کالج میں ریسیڈنٹ ڈاکٹرس نے ہڑتال شروع کر دی ہے۔ ایمرجنسی سروسیز بھی معطل کر دی گئی ہیں۔ ریسیڈنٹ ڈاکٹرزجمعہ کو  ریاست بھر کے میڈیکل کالجوں میں کینڈل مارچ نکالیں گے اور واقعے کے خلاف احتجاج کریں گے۔ ڈاکٹرس کی تنظیم کے صدر اویناش دہیپھالے نے انتباہ دیا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو کل سے احتجاج کو مزید تیز کیا جائے گا۔
         اتنا ہی نہیں حملے کے بعد ڈاکٹروں نے ریسیڈنٹ ڈاکٹر پر چاقو کے مبینہ حملے کے خلاف احتجاج کیا اور نائب وزیر اعلی دیویندر فرنویس کو خط لکھا۔ جس  میں انتباہ دیا گیا ہے کہ ایس وی این جی ایم سی ایوت محل کے ریسیڈنٹ ڈاکٹر اس طرح کے واقعہ کے خلاف احتجاج میں تمام ایمرجنسی اور غیر ایمرجنسی خدمات کو روک دیں گے۔
  خیال رہے کہ کہ ایک سال قبل اسی کالج میں ایم ایم بی ایس کے ایک طالب علم کو بے دردی سے قتل گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK