Inquilab Logo Happiest Places to Work

بنگلہ دیش: ’’ڈونالڈ ٹرمپ‘‘ نامی بھینس کی قربانی حکومتی مداخلت پر روک دی گئی

Updated: May 28, 2026, 4:04 PM IST | Dhaka

ایک نایاب البینو بھینس، جسے اس کی شکل و صورت کی وجہ سے’ڈونالڈ ٹرمپ‘ کا نام دیا گیا تھا، بنگلہ دیش میں عوامی توجہ کا مرکز بن گیا۔ عید الاضحیٰ سے قبل اس کی قربانی روکنے کا فیصلہ حکام کی مداخلت کے بعد سامنے آیا۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

ایک البینو بھینس جس کا لقب ’’ڈونالڈ ٹرمپ‘‘ رکھا گیا تھا، کو عید کے موقع پر قربانی سے بچا کر واپس اس کے فارم پر بھیج دیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیشی حکام نے مداخلت کرتے ہوئے اس کی قربانی روک دی۔ یہ بھینس دارالحکومت ڈھاکہ کے قریب ایک فارم پر پالا گیا تھا اور اپنے سنہری/سفید بالوں اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ جیسے بالوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔ اس کے تقریباً ۷۰۰؍کلوگرام وزن کے باعث لوگ روزانہ بڑی تعداد میں اسے دیکھنے اور تصاویر لینے آتے رہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: بنگلہ دیش:’ ’ڈونالڈ ٹرمپ‘‘ بھینس سوشل میڈیا سنسنی بن گئی

یہ جانور عید الاضحی کے موقع پر قربانی کیلئے پہلے ہی ایک خریدار کو فروخت کیا جا چکا تھا، تاہم،  مقامی ٹی وی چینل ’’چینل ۲۴‘‘کے مطابق وزارتِ داخلہ نے اس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے بعد حکام کو قربانی روکنے کی ہدایت دی۔ بعد ازاں اس بھینسے کو دوبارہ اسی فارم پر واپس بھیج دیا گیا جہاں وہ پالا گیا تھا۔ حکام نے اس فیصلے کی کوئی واضح وجہ بیان نہیں کی۔ فارم کے مالک ضیاءالدین مرشدہ نے بتایا کہ اس جانور کا نام ان کے چھوٹے بھائی نے اس کے ماتھے پر موجود ہلکے بالوں کی وجہ سے ’ڈونلڈ ٹرمپ‘ رکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھینس بہت پرسکون ہے اور بنگلہ دیش میں البینو بھینسے بہت نایاب ہوتے ہیں۔ یہ بھینس ملک کی توجہ کا مرکز بن گیا تھا اور عید سے پہلے لوگ دور دور سے اسے دیکھنے آ رہے تھے۔ حالیہ برسوں میں بنگلہ دیش میں مشہور شخصیات کے ناموں والے قربانی کے جانوروں کی مقبولیت بھی بڑھ رہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK