Inquilab Logo

دادر میں بیسٹ بس بھیانک حادثے سے دوچار ، ۱۰؍ زخمی

Updated: October 28, 2021, 10:08 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai

حادثہ خداداد سرکل کےپاس پیش آیا،روٹ نمبر۲۲؍کی بس ڈمپر سے ٹکراگئی،۸؍افراد سائن اسپتال میں زیر علاج،۳؍ مسافروں ، ڈرائیور اورکنڈکٹر کو زیادہ چوٹیں آئیں

BEST committee chairman Ashish Chambor inspects bus that was involved in the accident.Picture:Inquilab
بیسٹ کمیٹی کے چیئر مین آشیش چمبورکرحادثہ کا شکار ہونے والی بس کا جائزہ لے رہے ہیں تصویر انقلاب

: بیسٹ کے روٹ نمبر۲۲؍ پر چلنے والی تیجسونی بس بھیانک حادثےکاشکار ہوگئی اور۱۰؍ مسافر بشمول ڈرائیور اورکنڈکٹر بری طرح زخمی ہوگئے۔ بدھ کی صبح ۷؍بجے بس خداداد سرکل کےپاس ایک ڈمپر سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے یہ پیش آیا۔اس بھیانک حادثے میں۳؍ مسافروں کے علاوہ ڈرائیور اورکنڈکٹر کو شدید چوٹیں آئیں۔ زخمی مسافروں کاسائن اسپتال میں علاج جاری ہے جبکہ معمولی زخمی ۲؍ مسافروں کوفوری طور پر چھٹی دے دی گئی۔ یہ بس مرول ڈپو کی تھی جو پائیدھونی سے مرول مروشی روڈ تک چلائی جاتی ہے اور حادثے کے وقت پائیدھونی جارہی تھی۔ اس حادثے کا جو ویڈیو جاری کیا گیا ہے اس میںدکھائی دے رہا ہےکہ بس کاڈرائیور انتہائی تیزی سے گاڑی چلارہا ہے اوراسی نتیجے میںبس ڈمپرسے اس طرح سےٹکرائی کہ بس کااگلا حصہ بری طرح سےتباہ ہوگیا اورمسافراپنی سیٹو ں سے نیچے گر گئے اورانہیںجسم کے مختلف حصے میںشدید چوٹیں آئیں۔ اچھی بات یہ رہی کہ حادثے کاشکار ہونے والی بس کے آگے چند ساعت قبل ایئرکنڈیشن بس بعافیت گزرگئی ،خدانخواستہ اگروہ ٹکرائی ہوتی تو یہ حادثہ انتہائی بھیانک رخ اختیار کر سکتا تھا۔ حادثےکے فوری بعد شور مچ گیا اورزخمی مسافرو ں کوایمبولینس کے ذریعے سائن اسپتال پہنچایا گیاجہاں ان سب کا علاج جاری ہے۔
زیرعلا ج زخمی مسافر وں،ڈرائیور اورکنڈکٹر کے نام 
 راجیندر سدا م کالے (ڈرائیور ، ۵۳؍ سال)، کاشی رام راگھو دھوری ،(کنڈکٹر ، ۵۷؍ سال)، طاہر حسین (۵۲؍سال )، سلطان احمد (۵۰؍ سال)اور روپالی گائیکواڑ (۱۶؍ سال) کو زیادہ چوٹیں آئی ہیں جبکہ دیگر زخمی مسافر منصور علی (۵۲؍سال )، شراونی مہسکے (۱۶؍سال )اور ویدہی بمانے (۱۷؍ سال) کی حالت بہترہے اوران سب کاسائن اسپتال میںعلاج جاری ہے۔ زخمیوں کے ناموں اوران کے جاری علاج کی تصدیق ڈاکٹر سدھیر (اے ایم او) نےکی ہے۔
علاج کاخرچ بیسٹ اٹھائے گی
 مگر مدد کاابھی کوئی اعلان نہیں
 سائن اسپتال میںزیرعلاج زخمیوںکی بیسٹ کمیٹی کے چیئرمین آشیش چمبورکر نے عیادت کی اور ان کی خیریت معلوم کی۔ بیسٹ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہےکہ زخمیوں کے علاج کا مکمل خرچ برداشت کیاجائےگا۔ نمائندے  کے یہ پوچھنے پرکہ کیا زخمیوں کی کچھ مالی مدد بھی کی جائے گی توبتایاگیا کہ ابھی ایسا کوئی فیصلہ نہیںکیا گیا ہے بلکہ فی الوقت زخمیوں کے علاج کوترجیح دی جارہی ہے،مددکے تعلق سےبعد میں بات چیت کی جائےگی۔زخمیوںکے علاج وغیرہ کے تعلق سے تفصیلات سے نمائندۂ انقلاب کے استفسار پر رابطہ عامہ کے افسر منوج وراڈے نے آگاہ کروایا۔

best bus Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK