• Mon, 22 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اڈانی گروپ کی انجن ایم آر او میں داخلے کی تیاری

Updated: December 22, 2025, 9:15 PM IST | Mumbai

اڈانی گروپ نے ہندوستانی ہوابازی بازار میں اپنی موجودگی کو مزید وسعت دینے کے مقصد سے انجن ایم آر او (مرمت، دیکھ بھال اور اوورہال) اور مسافر طیاروں کو فریٹر میں تبدیل کرنے کے شعبے میں داخل ہونے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق متنوع کاروباری گروپ ملک کے تیزی سے ترقی کرتے ہوابازی شعبے میں اپنے کاروباری دائرے کو وسیع کر رہا ہے۔

Adani.Photo:INN
اڈانی۔ تصویر:آئی این این

اڈانی گروپ نے ہندوستانی ہوابازی بازار میں اپنی موجودگی کو مزید وسعت دینے کے مقصد سے انجن ایم آر او (مرمت، دیکھ بھال اور اوورہال) اور مسافر طیاروں کو فریٹر میں تبدیل کرنے کے شعبے میں داخل ہونے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق متنوع کاروباری گروپ ملک کے تیزی سے ترقی کرتے ہوابازی شعبے میں اپنے کاروباری دائرے کو وسیع کر رہا ہے۔
ہوائی اڈوں کے شعبے کے علاوہ اڈانی گروپ پہلے ہی ایم آر او اور پائلٹ ٹریننگ کے کاروبار میں موجود ہے۔ اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگز لمیٹڈ کے ڈائرکٹر جیت اڈانی نے گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں بتایا کہ گروپ نے ہوابازی کے کاروبار کو دو حصوں میں تقسیم کیا ہے، ایک ہوائی اڈوں کے بنیادی ڈھانچے کا اور دوسرا طیارہ جاتی خدمات کا، جس میں دفاعی اور شہری دونوں نوعیت کے کام شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:برطانیہ، سوئزرلینڈ میں بھی ۱۶؍ سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا پر پابندی زیرغور

انہوں نے کہا کہ انڈیمر اور ایئر ورکس جیسے ایم آر او پلیٹ فارمز کو یکجا کر کے ایک بڑی ایم آر او کمپنی تشکیل دی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق ایم آر او تیزی سے ترقی کرنے والا شعبہ ہے، جس میں لینڈنگ گیئر، پینٹنگ، مسافر طیاروں کو فریٹر(مال بردار طیارہ) میں تبدیل کرنے اور مستقبل میں انجن ایم آر او کی صلاحیتوں میں توسیع کا منصوبہ ہے۔ اڈانی گروپ نے گزشتہ دسمبر میں ایئر ورکس کو چار سو کروڑ روپے کی انٹرپرائز ویلیو پر خرید کر ایم آر او شعبے میں قدم رکھا تھا، جس سے دفاعی ایم آر او میں اس کی پوزیشن مضبوط ہوئی۔ اس کے بعد اڈانی ڈیفنس سسٹمز اینڈ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ نے ہورائزن ایرو سولیوشنز کے ذریعے پرائم ایرو سروسز کے ساتھ شراکت میں انڈیمر ٹیکنکس پرائیویٹ لمیٹڈ میں مکمل حصص حاصل کرنے کا معاہدہ کیا۔ اسی تسلسل میں گزشتہ ماہ اڈانی ڈیفنس نے فلائٹ سمولیشن ٹیکنیک سینٹر میں۸ء۷۲؍  فیصد حصص۸۲۰؍ کروڑ روپے میں خریدنے کا اعلان کیا، جس کے ساتھ گروپ نے پائلٹ ٹریننگ کے شعبے میں بھی قدم رکھا۔

یہ بھی پڑھئے:اوتار: فائر اینڈ ایش نے ۳؍ دنوں میں باکس آفس کے ۱۱؍ ریکارڈ توڑ دیئے

جیت اڈانی کے مطابق احمد آباد، گوہاٹی اور بھوبنیشور میں نئے ایم آر او مراکز قائم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پائلٹ ٹریننگ کے شعبے میں بڑے پیمانے پر توسیع کے امکانات ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ ملک میں چالیس سے پچاس فلائٹ سمولیٹرز کی گنجائش موجود ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK