Inquilab Logo

بھائندر: جنجیرے دھاراوی قلعہ میں ۲۸۴ ؍ واں یومِ فتح منایا گیا

Updated: March 11, 2023, 9:42 AM IST | sajid Shaikh | Mumbai

یہاں جنجیرے دھاراوی قلعہ پر مراٹھا سرداروں کے قبضے کا ۲۸۴ ؍ واں یومِ فتح منایا گیا ۔

Present Peshwa Pushkar Singh, Municipal Commissioner and others are seen near the statue of Maratha chief Chemaji Appa at Janjere Dharavi Fort.
جنجیرے دھاراوی قلعہ پرمراٹھاسردار چیماجی اپا کے مجسمے کے پاس موجودہ پیشواپشکر سنگھ ،میونسپل کمشنر اور دیگر افراد نظر آرہے ہیں۔

یہاں  جنجیرے دھاراوی قلعہ پر مراٹھا سرداروں کے قبضے کا ۲۸۴ ؍  واں یومِ فتح منایا گیا ۔ ۶؍ مارچ کواس کا اہتمام میرابھائندر میونسپل کارپوریشن اور جنجیرے دھاراوی قلعہ جتن سمیتی  نے مشترکہ طور پر کیا تھا اور اس پروگرام میں مراٹھاپیشوا کی دسویں نسل کے موجودہ پیشوا پشکر سنگھ   نے  بحیثیت  مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس کے علاوہ مقامی رکنِ اسمبلی گیتا جین ،میونسپل کمشنر دلیپ ڈھولے ،سابق ڈپٹی میئر  ہسمکھ گہلوت،  اسسٹنٹ پولیس کمشنر شانتی لال جادھو ،قلعہ جتن سمیتی کے صدر میور ٹھاکر،نائب صدر روہت سورنا،  شہید میجر کوستبھ رانے کے والد پرکاش رانے اور والدہ جیوتی رانے ،ہفت روزہ اخبار ’آپ کا شہر‘ کے ایڈیٹر او پی سنگھ  ، بڑی تعداد میں میڈیا کے نمائندے اور دیگر  شریک ہوئے ۔ سب سے پہلے قلعہ کے قریب دھاراوی مندر میں آرتی اتاری گئی ۔اسکے بعد مراٹھا سردار چیماجی اپّا کی یادگار پر ان کے مجسمے کو پھولوں کا ہار پہنایا گیا ۔بعد ازیںمیونسپل اسکولوں کے طلباء وطالبات نے روایتی لیزم اور بینڈ بجایا پھر جلوس کی شکل میں قلعہ تک گئے اورثقافتی پروگرام پیش کیا گیا۔  اس موقع پر میونسپل کمشنر نے کہا کہ قلعہ کی مرمّت و تزئین و آرائش کیلئے میونسپل کارپوریشن اور حکومت مہاراشٹر نے مشترکہ طور پر کل ۱۳ ؍کروڑ روپے کا فنڈ فراہم کیا ہے ۔  واضح رہے کہ بھائندر مغرب کے اتن گاؤں میں ساحل پر قلعہ واقع ہے۔ ۱۸؍ویں صدی میں وسئی قلعہ اور جنجیرے دھاراوی قلعہ پر پرتگالیوں کا قبضہ تھا ۔ سردار چیماجی اپّا نے۶ ؍ مارچ ۱۷۳۹ ء کو پرتگیزیوں کو شکست دے کر اس قلعے پر قبضہ کرلیا تھا اسلئے۶؍مارچ کو ’یوم فتح‘   منایا جاتا ہے۔

bhayander Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK