Inquilab Logo

بھیونڈی: طلبہ میں توانائی کی بچت اور بجلی سے حفاظت کیلئے بیداری مہم

Updated: December 17, 2023, 9:11 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Mumbai

طلبہ کو بجلی سے حفاظت اور توانائی کے تحفظ کے بارے میں آگاہ کرنے کیلئے ٹورینٹ پاور کمپنی کی جانب سے پڑگھا کے کروند گاؤں میں واقع’ آدرش ودیالیہ‘ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں طلبہ کے علاوہ اسکول ہیڈ ماسٹر اور اساتذہ نے بھی شرکت کی۔

A large number of students participated in the awareness campaign. Photo: INN
بیداری مہم میں بڑی تعداد نے طلبہ نے شرکت کی تھی۔ تصویر : آئی این این

طلبہ کو بجلی سے حفاظت اور توانائی کے تحفظ کے بارے میں آگاہ کرنے کیلئے ٹورینٹ پاور کمپنی کی جانب سے پڑگھا کے کروند گاؤں میں واقع’ آدرش ودیالیہ‘ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں طلبہ کے علاوہ اسکول ہیڈ ماسٹر اور اساتذہ نے بھی شرکت کی۔ کمپنی کے مطابق اسکولوں میں اس طرح کے تقریبات کے انعقادکامقصد زندگی کے ابتدائی مرحلے میں ہی بچوں میں بجلی سے حفاظت کی عادتیں پیدا کرنا ہے۔طلبہ اور اساتذہ برقی تحفظ اور توانائی کے تحفظ کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے بہت پُرجوش نظر آئے۔
 معلوم ہوکہ اس مہم میں ٹورینٹ پاور کمپنی کے ماہر افسران نے طلبہ  سے بجلی کی حفاظت کے مختلف نکات اور توانائی کے تحفظ کے طریقوں کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔ بیداری سیشن کے بعد طلبہ کے درمیان الیکٹریکل سیفٹی اور انرجی کنزرویشن پر کوئز مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جیتنے والے طلبہ کو ٹورینٹ پاور کمپنی کی جانب سے انعامات سے نوازا گیا۔ 
  ٹورینٹ پاور کمپنی کے عوامی رابطہ کے افسر چیتن بادیانی نے بتایا کہ ٹورینٹ پاور کا اسکولوں میں ان سیشنز کے انعقاد کا مقصد زندگی کے ابتدائی مرحلے میں ہی بچوں میں بجلی سے حفاظت کی عادت پیدا کرنا ہے۔ اسی طرح کا ایک اجلاس ایک ماہ قبل شہر کے برہمن عالی میں واقع این ای ایس  اسکول میں بھی منعقد کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا  کہ ٹورینٹ پاورکمپنی شہر اور دیہی علاقوں کے مختلف اسکولوں میں اسی طرح کے سیشن منعقد کرکے طلبہ اور اساتذہ کو بجلی کی حفاظت اور توانائی کے تحفظ کے بارے میں آگاہ کرنے کی کوشش کرے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK