Inquilab Logo

بھیونڈی:گرمی کی شدت کے ساتھ آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ

Updated: April 25, 2023, 9:41 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Mumbai

ایک ہفتے کے دوران شہر اور مضافات میں آتشزدگی کے ۵؍واقعات ہوئے،لاکھوں کا سامان تباہ ہوا لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Fire brigade personnel trying to put out the fire in Afrin bakery.
آفرین بیکری میں لگنے والی آگ کو فائر بریگیڈ کے اہلکار بجھانے کی کوشش کرتے ہوئے۔

یہاں گرمی کی شدت کے ساتھ ہی آتشزدگی کے واقعات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے میں آتشزدگی کے ۵؍ مختلف واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکسترہوگیا۔ تاہم  شہریوں کی حاضر دماغی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے کے بڑھتے ہوئے واقعات سے لوگوں میں خوف  و تشویش پائی جا ج رہی ہے۔
  شہر کے گووند کمپاؤنڈ علاقے میں واقع پلاسٹک کے موتی بنانے والی فیکٹری میں دوپہر ۱۲؍ بجے کے قریب بھیانک آگ لگ گئی۔ کارخانے میں موتی بنانے کیلئے استعمال ہونے والے کیمیکل، آتش گیر مادے، پلاسٹک کے دانے دار مصنوعات کا ذخیرہ موجود تھا، جس کی وجہ سے آگ تیزی سے بھڑک اٹھی۔ چند لمحوں میںہی آگ نے خوفناک شکل اختیار کر کے پورے کارخانے کواپنی زد میں لے لیا اور کارخانہ جل کر خاکستر ہوگیا۔ البتہ موتی کے کارخانے میں کام کرنے والے مزدور آتشزگی کو دیکھتے ہوئے مستعدی دکھاتے ہوئے کارخا نے سے باہر نکل گئےاور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ۲؍ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور فائر بریگیڈ کے عملے نے انتھک کوششوں  کے بعد آگ پر قابو پایا۔
  اس سے قبل گزشتہ منگل کی دوپہر مقامی ندی ناکہ  علاقے میں واقع آفرین بیکری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی اور کچھ ہی دیر میں آگ نے پوری بیکری کو اپنی زد میں لے لیا۔ آتشزدگی سے لاکھوں مالیت کا بیکری کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔اس حادثے میںکوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا لیکن تنگ گلیوں کے باعث فائر بریگیڈ کے عملے کو آگ پر قابو پانے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔
 اس حادثے کے ایک دن قبل پیر کو چاوندرا کے باغ یوسف نامی رہائشی عمارت کے نیچے واقع ایک ریسٹورنٹ اور سوداگر محلہ میں واقع پیلی اسکول میں آگ لگ گئی تھی ۔سنیچر کونائیگاؤں علاقے کےعالیہ کمپلیکس نامی ۳؍ منزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر کپڑے کی  بند دکان میںسنیچر کواچانک آگ لگ گئی تھی۔ علاقہ کے افراد فوری طور پر بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ  گئے اور نہ صرف عمارت میں مقیم سیکڑوں افراد کو عمارت سے بحفاظت باہر نکالا بلکہ آگ لگی ہونے کے باوجود  دکان کے اندر موجود بہت سارے کپڑوں کے تھان کو جان خطرے میں ڈال کر  باہر نکالا۔ اس آتشزدگی میں تقریباً ایک لاکھ روپے مالیت کا کپڑا جل کر راکھ ہو گیا۔شانتی نگر پولیس نے مقدمہ درج آگ لگنے کی تحقیقات کررہی ہے۔

bhiwandi Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK