Inquilab Logo

ممبئی، تھانے، بھیونڈی، بدلاپور، کلیان اور ڈومبیولی میں بے موسم بارش

Updated: May 17, 2024, 10:15 AM IST | Agency / Shahab Ansari | Mumbai

پال گھر اور دہانومیں تیزبارش کے دوران دیوار اور درخت گرنے سے ایک شخص ہلاک،۴؍ لڑکیاں زخمی۔

During the heavy rains in Goregaon, roads are passing. Photo: Anurag Ahir
گوریگاؤں میں تیزبارش کے دوران راہ گیرگزررہے ہیں۔ تصویر:انوراگ اہیر

جمعرات کو ممبئی، تھانے، بھیونڈی، بدلاپور اور کلیان اور ڈومبیولی میں مئی وقفہ وقفہ سے بے موسم برسات کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز پال گھر کے علاقوں میں اتنی شدید بارش ہوئی کہ دیوار گرنے سے ایک معمر شخص کی موت ہوگئی جبکہ ایک دیگر واقعہ میں درخت گرنے سے ۴؍ کمسن لڑکیاں زخمی ہوگئیں۔ اس کے علاوہ بھی مختلف حادثات میں لوگوں کو مالی نقصان پہنچا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: دادر: اسلامیہ مسجد اورعمارت کو خطرناک قرار دیتے ہوئے مہاڈا کا نوٹس

جمعرات کی شام تقریباً ۴؍ بجے بدلاپور میں بارش شروع ہوئی اور پھر تھوڑے وقفہ میں ممبئی، تھانے، بھیونڈی اور کلیان ڈومبیولی علاقوں میں بھی بارش ہونے لگی۔ اگرچہ بھیونڈی میں مغرب سے قبل ۱۰؍ سے ۱۵؍ منٹ ہی بارش ہوئی لیکن مقامی افراد کے مطابق اس قلیل وقفہ میں بھی اچھی بارش ہوئی جس سے لوگوں کو گرمی سے کچھ راحت ملی۔ 
 ضلع کلکٹر اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے افسر وویکانند کدم کے مطابق بدھ کو پال گھر کے موکھاڈا علاقے میں بے موسم بارش کے دوران ایک مکان کی دیوار گر گئی جس کے نیچے دبنے سے ۶۰؍ سالہ نامدیو جادھو کی موت ہوگئی۔ 
 ایک دیگر واقعہ میں دہانو میں بارش کے دوران باغ میں کھیل رہی ۱۲؍ سے ۱۶؍ سال کی ۴؍ لڑکیاں اس وقت زخمی ہوگئیں جب ایک درخت اچانک ان پر گرگیا۔ 
 اس کے علاوہ دیہی علاقوں میں بے موسم بارش کی وجہ سے باغات میں لگائے گئے پھلوں اور کھیتوں میں فصل کو کافی نقصان پہنچا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK