Inquilab Logo

پیرو میں بڑی لہریں،۸۵؍ بندرگاہیں بند، ماہی گیروں پر پابندی

Updated: January 13, 2023, 11:46 AM IST | lima

ایک شخص کی موت ،ساحل کے ساتھ ساتھ بندرگاہیں بھی حفاظتی اقدام کے طور پر۱۶؍ جنوری تک بند

Peru`s coast looks deserted; Photo: INN
پیر و کا ساحل سنسان نظر آرہا ہے; تصویر:آئی این این

  پیرو کے ساحل پر غیر معمولی  لہروں کی وجہ سے کم از کم ایک شخص کی موت ہو گئی  جس کے بعد تقریباً۸۵؍ بندرگاہوں کو  بند کرنا پڑا اور ماہی گیروں پر پابندی عائد کی گئی۔ 
 نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سول ڈیفنس (انڈیسی) نے بتایا  کہ لہروں  کے بعد پیرو کے پورے ساحل کے ساتھ ساتھ بندرگاہوں کو بھی حفاظتی اقدام کے طور پر۱۶؍ جنوری تک بند کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بندرگاہوں اور  ماہی گیری   کی سرگرمیوں کو معطل کرنے  اور  بندرگاہ پر جہازوں کی واپسی کی سفارش کی گئی ہے۔مقامی میڈیا نے بدھ کو اطلاع دی کہ پیرو کے شمال مغربی پیورا علاقے میں مچھلیاں پکڑنے کے دوران ۷۰؍ سالہ سینٹوس کیراسکو کلاویجو منگل کو لہروں کی زد میں آکر ڈوب گیا۔ اس کا بیٹا چھوٹی کشتی میں اس کے ساتھ تھا۔ ان کی کشتی تیز لہروں کی وجہ سے پلٹ گئی۔ بیٹا اپنے باپ کو ساحل پر لانے میں کامیاب ہو گیا لیکن اسے بچانے کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔ پیورا میں ماہی گیروں نے ’ذاتی اور مادی نقصان‘ کی اطلاع دی جس میں تباہ شدہ کشتیاں اور تباہ شدہ گودی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK