Inquilab Logo

بی جے پی ملازمت چھیننے والی پارٹی ہے، ۲۶؍ ہزار ٹیچروں کو بے روزگار کردیا : ممتا بنرجی

Updated: April 28, 2024, 7:55 AM IST | Agency | Kolkata

وزیر اعلیٰ ممتا نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت سماجی فلاح کے منصوبوں کیلئے ریاست کو فنڈ نہیں دے رہی ہے بلکہ بیجا مقدمات دائر کرکے روزگار بھی ختم کررہی ہے۔

West Bengal Chief Minister Mamata Banerjee during election campaign. Photo: PTI
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی انتخابی مہم کے دوران۔ تصویر : پی ٹی آئی

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ٹی ایم سی امیدوار کی حمایت میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر جم کر حملہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی ’ملازمت کھانے والی‘ پارٹی ہے۔ اس نے تقریباً ۲۶؍ہزار اساتذہ کا ذریعہ معاش چھیننے کی سازش کی ہے۔ اس سازش کے  لئے ریاستی عوام  بی جے پی  کو معاف نہیں کریں گے۔ انھوں نے عوام سے یہ سوال بھی کیا کہ آپ نے آدم خور باگھوں کے بارے میں سنا ہوگا، لیکن کیا آپ نے ملازمت کھانے والی بی جے پی کے بارے میں سنا ہے؟وزیر اعلیٰ نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ  کیا آپ نے عدالت کے ذریعہ اتنے سارے لوگوں کو بے روزگار کئے جانے کے بعد بی جے پی لیڈروں کے چہرے پر خوشی دیکھی؟ میں فیصلے پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتی یا ججوں کے بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتی، لیکن ۲۶؍ہزار نوجوانوں کی ملازمتیں چھیننے کے بعد آپ ان سے ۱۲؍ فیصد سود کے ساتھ تنخواہ واپس کرنے کیلئے کہہ رہے ہیں۔ کیا آپ اس طرح ملازمتیں لے سکتے ہیں؟  انہیں اصلاح کا موقع دیجیے۔ ۲۶؍ہزار لوگوں کے ساتھ ایسا سلوک کیسے کیا جا سکتا ہے؟

یہ بھی پڑھئے: ’ہیموپھیلیا‘ کے مریض مومن مصطفیٰ کی ایم بی بی ایس میں کامیابی

ممتا بنرجی نے کہا کہ عدالت کے فیصلے کے بعد بی جے پی کے لیڈروں کا رد عمل دیکھ کر ’سازش‘ کا صاف پتہ چل رہا تھا۔ مغربی بنگال کے لوگ ان پارٹیوں کو ان کے کردار کے لئے کبھی معاف نہیں کریں گے۔ انھوں نے عدالت میں مفاد عامہ عرضیاں بھی داخل کردیں تاکہ ریاستی حکومت خامیوں کو دور کرنے کے لئے کوئی پیش قدمی  نہ کرسکے۔ ممتا نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن بی جے پی ۱۰؍ لاکھ لوگوں کی بھرتی کے ریاستی حکومت کے فیصلے کو روکنے کے لئے پھر ’سازش‘ کر رہی ہے۔ انھوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ بی جے پی والے بے روزگار نوجوانوں کے چہرے سے آنسو نہیں پونچھنا چاہتے بلکہ انتخاب جیتنے کے لیے ان کا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ممتا بنرجی نے اس دوران وعدہ کیا کہ وہ تمام بے روزگار نوجوانوں کیلئے کام کریں گی اور انہیں ملازمت دلوائیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK