Updated: January 30, 2024, 4:47 PM IST
| New Delhi
آج کیرالا ہائی کورٹ نے بی جے پی لیڈر سری نواسن کے قتل کے معاملے میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) سے متعلقہ ۱۵؍ افراد کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ استغاثہ نے مجرمین کیلئے زیادہ سے زیادہ قید کی مانگ کی تھی جس کے عدالت کی جج جسٹس وی جی سری دیوی نے یہ فیصلہ سنایا ہے۔
کیرالا ہائی کورٹ۔ تصویر: آئی این این
کیرالا کی ایک عدالت نے منگل کو ضلع الپوزا میں بی جے پی او بی سی ونگ کے لیڈر رنجیت سری نواسن کے قتل کے سلسلے میں کالعدم تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) سے وابستہ ۱۵؍افراد کو موت کی سزا سنائی۔ یہ سزا ماویلیکارا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج وی جی سری دیوی نے سنائی ہے۔ استغاثہ نے اس کیس میں مجرموں کو زیادہ سے زیادہ سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ تمام مجرم تربیت یافتہ قاتل تھے۔ ان لوگوں نے متاثرہ کو اس کی ماں، بیوی اور بچوں کے سامنے جس سفاکانہ انداز میں قتل کیا وہ نادر ترین جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔ مقتول لیڈر کے اہل خانہ اور بی جے پی نے فیصلے کا خیر مقدم کیاہے۔
واضح رہے کہ بی جے پی او بی سی ونگ کے ریاستی سکریٹری رنجیت سری نواسن کو ۱۹؍ دسمبر ۲۰۲۱ء کو ان کے گھر میں مبینہ طور پر پی ایف آئی اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) سے وابستہ کارکنوں نے قتل کر دیا تھا۔
بی جے پی لیڈر رنجیت سری نواسن جن کا قتل کیا گیا تھا۔ تصویر: آئی این این