Inquilab Logo

بی ایم سی کے ۴؍مراکز پر ۱۸؍ تا ۴۴؍ سال کے شہریوں کو ٹیکہ دینے کا اعلان

Updated: May 02, 2021, 11:08 AM IST | Mumbai

شہریوں کو ٹیکہ لینے کے لئے ’کووِن ایپ‘ پر ہی رجسٹریشن کرنا ہوگا اور ان مراکز پر پہلا ٹیکہ دینے کی ہی سہولت مہیا کرائی گئی ہے

Mayor Kishori Padnikar inspecting a vaccination center.Picture:Midday
میئر کشوری پیڈنیکر ایک ٹیکہ سینٹر کا جائزہ لیتے ہوئے تصویر مڈڈے

 برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن ( بی ایم سی) نے ۵؍ مراکز پر ۱۸؍ تا ۴۴؍ سال کے شہریوں کو ٹیکہ دینےکا سلسلہ یکم مئی سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شہریوں کو  ٹیکہ لینے کے لئے ’کووِن ایپ‘ پر ہی رجسٹریشن کرنا ہوگا  اور ان مراکز پر پہلا ٹیکہ دینے کی ہی سہولت مہیا کرائی گئی ہے۔
  واضح رہے کہ ریاست کی حکومت کی جانب  ۱۸؍ تا ۴۴؍ سال کے شہریوںو مفت ٹیکہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے اور ریاست میں یہ ٹیکہ کا ری یکم مئی سے شروع  کرنے کی دعویٰ کیا گیا تھا لیکن   ٹیکوں کی قلت کے سبب سنیچر یکم مئی کو ممبئی اور مضافات کے متعدد اضلاع میں کئی ٹیکہ سینٹر بند رکھے گئے تھے جہاں ۴۵؍ سال اور اس سے زیادہ عمر کے شہریو ں کی ٹیکہ کاری جاری ہے۔ اس سلسلے میں بی ایم سی کے محکمہ صحت کی جانب  سے بتایا گیا ہے کہ فی الحال ٹیکہ وافر مقدار میںدستیاب نہیں ہے البتہ مستقبل میںجیسے جیسے ٹیکے  دستیاب ہوں گے ویسے ویسے مناسب فیصلہ کیا جائے گا۔ 
  بلدیہ کی جانب سے یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ممبئی کے تمام اہل شہریوں کو ٹیکہ لگوانے کے لئے    بلدیہ  تمام ضروری انتظامات کر رہا ہے اور شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ ٹیکہ لینے میں  جلد بازی نہ کریں، نہ ہی ٹیکہ مراکز پر بھیڑ کریںاور کووِڈ سے تحفظ کے اصولوں کی پاسداری کریں۔
 بی ایم سی کے جن ۵؍ مراکز پر ۱۸؍ تا ۴۴؍ سال کے شہریو ںکو ٹیکہ لگانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے وہ مراکز درج ذیل ہیں:
۱۔  بی اوآئی ایل نائرجنرل اسپتال (ممبئی سنٹرل کیمپس)۔
۲۔سیٹھ واڈی لال چھتربھوج گاندھی اینڈ  مونجی امیداس ووہرا جنرل اسپتال ، راجواڑی (گھاٹ کوپر )
۳۔ ڈاکٹر رستم نرسی کوپر جنرل اسپتال (جوہو ویلے پارلے ویسٹ)
۴۔سیون ہلز اسپتال (مرول ،اندھیری )
۵۔باندرا کرلا کمپلیکس میں جمبو کووڈ سینٹر۔
میئر کی موجودگی میں  ٹیکہ کار ی کا افتتاح
 باندرہ کرلا کمپلیکس  میں واقع جمبوکووِڈ سینٹر میں ممبئی کی میئر کشوری پیڈنیکر اور رکن پارلیمان اروند ساونت کی موجودگی میں ۱۸؍ سے  ۴۴؍ سال کے شہریوں کو ٹیکہ دینے کی مہم کا آغاز کیا گیا ۔ اس موقع پر متعدد نوجوانوں نے  ٹیکہ لگانے اور کورونا کو شکست دینے کا عز م کیا۔ اس موقع پر معذور خاتون  الناز چال رانی (۳۲) کو بھی ٹیکہ لگایا گیا ۔
    باندرہ کووِڈ سینٹر کا دورہ کرنے کے بعد میئر اور رکن پارلیمان نے نائر، سیون ہلز  اسپتال(مرول) میں ٹیکہ سینٹر کا بھی دورہ کیا ۔
بی ایم سی کو ۲۰؍ ہزار ٹیکہ ملا !
  اس موقع پر مئیرکشوری پیڈنیکر نے کہاکہ ’’گزشتہ روز وزیر اعلیٰ نے جو اعلان کیا  تھا کہ ۱۸؍ تا ۴۴؍ سال کے شہریو ں کیلئے ریاست کو محض ۳؍ لاکھ ٹیکہ ملا ہے  اس میں سے ۲۰؍ ہزار ٹیکہ ممبئی میں دیا گیا ہے۔ جیسے جیسے ٹیکہ ملے گا اسی اعتبار سے ۳؍ مرحلوں میں ٹیکہ کا ری کرنے کی تیاری بی ایم سی  نے کی ہے۔‘‘

BMC vaccin Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK