Inquilab Logo

ممبئی: عوامی مقامات پر تھوکنے پر بی ایم سی ١٢٠٠ روپے جرمانہ عائد کر سکتی ہے

Updated: June 02, 2021, 1:24 PM IST | Mumbai

منگل کو ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے عوامی مقامات پر تھوکنے کے جرمانے کو موجودہ ٢٠٠ روپے سے بڑھا کر ١٢٠٠روپے کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

Pic:INN
تصویر :آی این این

منگل کو ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے عوامی مقامات پر تھوکنے کے جرمانے کو موجودہ ٢٠٠ روپے سے بڑھا کر ١٢٠٠روپے کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بی ایم سی کے سربراہ اقبال سنگھ چاہل نے حال ہی میں موجودہ جرمانے میں اضافے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔عہدیدار نے کہا کہ اس تجویز کو بی ایم سی کی جنرل باڈی کے ذریعہ منظوری دینے سے پہلے اسے ریاستی حکومت کی منظوری ضروری ہے کیونکہ اس میں گریٹر ممبئی کی صفائی کے ضمن میں ترمیم کرنا ہے-جرمانے میں اضافے کی تجویز کی انتظامی منظوری کے بعد سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ اضافی میونسپل کمشنر کے تحت کارروائی کرے گی-پچھلے چھ ماہ کے دوران ،عوامی مقامات پر تھوکتے ہوئے لوگوں سے ٢٨.٦٧ لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔بیان کے مطابق سب سے زیادہ ٤.٧ لاکھ روپے جرمانہ ایل وارڈ سے وصول کیا گیا تھا جس میں کرلا اور ساکی ناکہ جیسے علاقے شامل ہیں۔ایک افسر نے بتایا کہ بامبےہائی کورٹ نے ایک درخواست کی سماعت کے دوران ، سوال کیا تھا کہ بی ایم سی نے عوامی مقامات پر تھوکنے پر صرف ٢٠٠ روپے جرمانہ کیوں رکھا ہے جبکہ پولیس خلاف ورزی کرنے والوں پر ١٢٠٠ روپے جرمانہ عائد کرتی ہے-انہوں نے واضح کیا کہ ہائی کورٹ نے بی ایم سی کو جرمانے میں اضافے کے بارے میں کوئی ہدایت نہیں دی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK