Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹی ایم سی کے دونوں گروہوں نے الیکشن کمیشن میں جوابات جمع کرائے

Updated: July 13, 2026, 1:03 PM IST | Agency | Kolkata

الیکشن کمیشن ان جوابات کی جانچ کی بنیادپرپارٹی کی ملکیت کا فیصلہ کرے گا ،دونوں کے ایکدوسرےپرالزامات۔

Rita Barat Banerjee Has Made Several Allegations Against Mamata Banerjee And Abhishek Banerjee.Photo:INN
رتا برت بنرجی نے ممتا بنرجی اور ابھیشیک بنرجی پر کئی الزامات لگائے ہیں-تصویر:آئی این این
  ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے دونوں گروہوں نے الیکشن کمیشن میں ملکیت کے دعوؤںسے متعلق اپنے اپنے  جوابات جمع کرا دئیے ہیں،اب کمیشن ان جوابات کی جانچ کرے گا ۔ ایک گروپ کی قیادت پارٹی کی صدر اور مغربی بنگال کی سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کر رہی ہیں اور دوسرے کی قیادت مغربی بنگال کے اپوزیشن لیڈر رتا برت بنرجی کر رہے ہیں۔ کمیشن  ان جوابات کی بنیاد پرپارٹی کے مالکانہ حقوق کے بارے میں فیصلہ کرے گا۔
 
 
ملکیت حقوق پر جاری کشمکش کے درمیان دونوں گروپس نےاپنے جوابات الیکشن کمیشن میں جمع کرائے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے انہیں علیحدہ خطوط جاری کیا جس میں ٹی ایم سی کے تنظیمی انتخابات / مجاز دستخط کنندگان کی تفصیلات طلب کی گئیں۔۶؍جولائی کو ممتا کی قیادت والے گروپ نے اس معاملے پر الیکشن کمیشن کو اپنا جواب پیش کیا تھا۔ رتا برت بنرجی کی قیادت والےگروہ نے  جمعہ کو اپنا جواب داخل کیا تھا۔
 
 
اس سے قبل الیکشن کمیشن نے اس گروپ کو جواب داخل کرنے کیلئے۱۰؍ جولائی کی شام ساڑھے ۵؍ بجے تک کا اضافی وقت دیا تھا۔ واضح رہےکہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد رتا برت بنرجی نے ممتا بنرجی اور ان کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی کے خلاف کھل کر بغاوت کی ہے، اور انہیں پارٹی کی شکست کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں دو تہائی اکثریت کی حمایت حاصل ہے اور کہا کہ وہ ٹی ایم سی کے حقیقی مالک ہیں۔ممتا کی قیادت والا گروہ رتا برت کی قیادت میں باغی گروپ پر پارٹی ہائی کمان کو دھوکہ دینے کا الزام لگا رہا ہےحالانکہ انہوں نے ریاست میں اقتدار میں رہتے ہوئے پارٹی سے تمام فوائد حاصل کیے تھے۔الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایاکہ کمیشن جوابات کی جانچ کرے گا اورایک پورے عمل کی پیروی کے بعدحتمی فیصلہ کریگا ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK