Inquilab Logo

برطانیہ: تنخواہوں میں اضافہ کیلئے طبی اہلکاروں کی بھی ہڑتال

Updated: February 07, 2023, 12:05 PM IST | London

قومی طبی خدمات کی ۷۵؍سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ہڑتال ، لاکھوں طبی اہلکاروں کی شرکت

A scene of a protest by medical staff in London, the British capital.
بر طانوی دارالحکومت لند ن میں طبی عملہ کے احتجاج کا ایک منظر۔

بر طانیہ کے لاکھوں طبی  اہلکاروں نے تنخواہوں میں اضافے کیلئےقومی  طبی خدمات کی ۷۵؍سالہ تاریخ کی  سب سے بڑی ہڑتال کی ۔ میڈیارپورٹس  کے مطابق برطانیہ میں جہاں ایک طرف مختلف اداروں کے ملازمین تنخواہوں میں اضافے کیلئے سراپا احتجاج ہیں ،وہیں دوسری طرف پیر کو لاکھوں طبی  اہلکار  بھی تنخواہوں میں اضافے کیلئے  کام کاج کا بائیکاٹ کیا۔ خبر رساں ایجنسی رائٹزر کے مطابق  نرسیں اور ایمبولینس ورکرز گزشتہ سال سے کئی بار مظاہرے کر چکے ہیں لیکن گزشتہ ہفتے سے  جاری احتجاج برطانیہ کیقومی  طبی خدمات کی ۷۵؍سالہ تاریخ  کا سب سے بڑا احتجاج ہے۔دوسری جانب ایمبولینس ورکرز نے بھی۱۰؍فروری سے اس ہڑتال کا حصہ بننے کا بھی اعلان کیا ہے ۔برطانوی بزنس سیکریٹری نے نرسوں کے ہڑتال کے اعلان کو تشویشناک قراردیتے ہوئے کہا کہ اس سے انسانی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوگا ۔ ایمبولینس ورکز کی ہڑتال کے دوران برطانوی فوج خدمات انجام دے گی۔یاد رہے کہ برطانیہ میں طبی اہلکار تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کر رہے ہیں  جہاںا ن دنوں۴؍ دہائیوں کے دوران  مہنگائی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔ اس سلسلے میں حکومت کا کہنا ہے کہ تنخواہوں اضافہ ناقابل برداشت ہو گا اور اس عمل سے قیمتیں  مزید بڑھ جائیں گی جس کے نتیجے میں شرح سود اور قرض کی ادائیگیوں میں   دشواریاں ہوں گی۔
 خیال رہے کہ اب تک کی سب سے بڑی ہڑتال کی وجہ سے قومی صحت خدمات شدید دباؤ کا شکار ہیں جہاں آپریشن کیلئے لاکھوں مریض  منتظر ہیں  جبکہ ہڑتال کے سبب فروری میں ہزاروں افراد ہنگامی طبی خدمات سے بھی  محروم ہیں۔

london Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK