Inquilab Logo

گھریلو شیئر بازارفروخت کے رجحان سےگراوٹ کا شکارہوا

Updated: August 25, 2023, 10:58 AM IST | Agency | Mumbai

۱۸؍ بڑی کمپنیوں  کے حصص میں  تقریباً۵-۵؍فیصد کی تنزلی آئی۔ جیوفائنانشیل سروسیزمیں لگاتارچوتھے دن لوور سرکٹ لگا

Photo. INN
تصویر:آئی این این

عالمی بازار کے مثبت رجحان کے باوجود مقامی سطح پرجیو فائنانس، ریلائنس، این ٹی پی سی، ماروتی اورٹاٹا اسٹیل سمیت ۱۸؍بڑی کمپنیوں میں تقریباً ۵؍ فیصد تک کی گراوٹ کے دباؤ میں اسٹاک مارکیٹ نے مسلسل ۳؍ دنوں کی تیزی جمعرات کو کھودی۔ بی ایس ای کا سینسیکس۱۸۰ء۹۶؍ پوائنٹس گرکر ۶۵۲۵۲ء۳۴؍ پوائنٹس اور این ایس ای کا نفٹی ۵۷ء۳۰؍ پوائنٹس گرکر ۱۹۳۸۶ء۷۰؍ پر آگیا۔ تاہم بڑی کمپنیوں کے برعکس، درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں خریداری ہوئی، جس کی وجہ سے مڈ کیپ۰ء۱۱؍ فیصد بڑھ کر ۳۰۹۸۰ء۱۶؍ اور اسمال کیپ۰ء۲۱؍ فیصد بڑھ کر ۳۶۱۴۲ء۷۴؍ پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس دوران بی ایس ای میں کل۳۷۸۰؍کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا، جن میں سے۱۸۲۷؍ میں گراوٹ، ۱۷۸۹؍میں اضافہ جبکہ۱۶۴؍ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح۳۵؍ میں فروخت جبکہ۱۶؍ میں خریداری ہوئی۔
 بی ایس ای کے۱۱؍ گروپس میں گراوٹ کا رجحان رہا۔ اس دوران کموڈٹیز۰ء۰۱، توانائی۰ء۶۹، فائنانشیل سروسیز۰ء۰۵، ہیلتھ کیئر۰ء۷۲، انڈسٹریلز۰ء۱۲، یوٹیلیٹیز۰ء۰۳، آٹو۰ء۳۵، کیپٹل گڈز۰ء۳۰، کنزیومر ڈیوریبلز۰ء۳۹، میٹل۰ء۴۵، تیل اور گیس گروپ کے شیئر۰ء۲۳؍ فیصد گرگئے۔دوسری جانببین الاقوامی سطح پرتیزی رہی۔ اس دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای۰ء۳۷، جرمنی کا ڈیکس۰ء۲۴، جاپان کا نکئی۰ء۸۷، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ۲ء۰۵؍ اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ۰ء۱۲؍ فیصد مضبوط رہا۔
 جیو فائنانشیل کے شیئر میں  لگاتار چھوتے دن لوور سرکٹ لگا
 جیو فائنانشیل سروسیز لمیٹیڈ(جے ایف ایس) کے شیئر میں  جمعرات کو لگاتار چوتھے دن بھی لوور سرکٹ لگا۔ کمپنی کا شیئر ۵؍ فیصد کی گراوٹ کے ساتھ ۲۱۳ء۴۵؍ روپے پر آگیا ہے۔ جے ایف ایس کی لسٹنگ ۲۱؍ اگست کو ہوئی ، تب سے ہی کمپنی کے شیئر میں ۵؍فیصد کا لوور سرکٹ لگا ہوا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ۲۱؍ اگست سے اگلے ۱۰؍ کاروباری دنوں  کیلئے ’T2T‘سیگمنٹ میں  ہے ۔ یعنی ان۱۰؍ دنوں میں اس میں   انٹراڈے ٹریڈنگ نہیں  ہوسکتی ۔ رپورٹ  کے مطابق گزشتہ چار دن (جمعرات تک)میں  کمپنی کا شیئر اب تک تقریباً  ۲۰؍  فیصد ٹوٹ چکا ہے۔ اس وجہ سے جیو فائنانشیل سروسیز کا مارکیٹ کیپٹل تقریباً ۳۰؍ ہزار کروڑ روپے کم ہوکر ایک لاکھ۳۶؍ہزار کروڑ  روپے ہوگیا ہے۔ بی ایس ای کے نوٹ کے مطابق جے ایف ایس کا شیئر اب اگلے ۳؍ دن تک ایس اینڈ پی بی ایس ای انڈیکس سے باہر نہیں  ہوگا کیونکہ اس میں لگاتار چوتھے دن ۵؍فیصد کا لوور سرکٹ لگا ہوا ہے۔ اس سے پہلے بی ایس ای نے بتایا تھا کہ جے ایف ایس کا شیئر لسٹنگ کے شروعاتی دو دن تک لوور سرکٹ پر رہتا ہے تو یہ سبھی ایس اینڈ پی بی ایس ای انڈیکس سے ۲۹؍ اگست کو باہر ہوجائے گا۔تاہم اسے انڈیکس سے ہٹانے کی تاریخ اگلے ۳؍ دن تک بڑھادی جائے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK