Inquilab Logo

کمبوڈیا میں کتےکا گوشت کھانے پرپابندی

Updated: July 10, 2020, 10:44 AM IST | Agency | Cambodia

کمبوڈیا کے ایک صوبے میں کتے کا گوشت بیچنے اور کھانے پر پابندی لگا دی گئی ہے

Dog Meet Shop - Pic : PTI
کمبوڈیا میں کتے کے گوشت کی ایک دکان ( تصویر: ایجنسی

کمبوڈیا کے ایک صوبے میں کتے کا گوشت بیچنے اور کھانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔کمبوڈیا کا صوبہ ’سیم ریپ‘ انگ کور واٹ مندر کمپلیکس کیلئے مشہور ہے لیکن جانوروں کے حقوق کیلئے کام کرنے والے کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ کتوں کے گوشت کی خرید و فروخت کا مرکز بن گیا ہے۔ اس پابندی کے بعد کتے کا گوشت کھانے اور فروخت کرنے پر ۵؍ سال کی قید یا  ۱۲؍ہزار ڈالر تک جرمانے کی سزا  ہو سکتی ہے۔ گزشتہ چند مہینوں میں ایشیا کے کئی دوسرے ممالک میں بھی کتے کے گوشت کی فروخت اور کھانے پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔جانوروں کے حقوق کیلئے کام کرنے والے خیراتی ادارے ’فور پا‘ کے مطابق کمبوڈیا میں کتے کا گوشت وسیع پیمانے پر نہیں کھایا جاتا اور صرف ۱۲؍ فیصد لوگ مستقل بنیادوں پر کتے کا گوشت کھاتے ہیں۔ فور پا کمبوڈیا کے صوبے سیم ریپ کو کتے کے گوشت کی فروخت اور تجارت کا مرکز قرار دیتا ہے۔سیم ریپ صوبے کے زراعت، جنگلات اور ماہی گیری کے ڈائریکٹر ٹی کمسوتھ نے  بتایا کہ سیاحت کی وجہ سے بھی کتے کے گوشت کی طلب میں تیزی آئی ہے۔انھوں نے کہا کہ جنوبی کوریا سے اس علاقے میں سیاحت کیلئے آنے والوں میں کتے کا گوشت بہت مقبول غذا ہے۔فور پا نامی خیراتی تنظیم نے اس پابندی کا خیر مقدم کیا ہے۔

cambodia Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK