Inquilab Logo

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ اورڈپٹی سی ایم کا احتجاج

Updated: April 29, 2024, 11:00 AM IST | Agency

کرناٹک کانگریس کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ ریاستی حکومت امدادی رقم کے مسئلے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی۔

During the protest, Chief Minister Siddaramaiah, Deputy Chief Minister Shivkumar and Randeep Surjee could be seen carrying play cards. Photo: INN
احتجاج کے موقع پروزیراعلیٰ سدارمیا،نائب وزیراعلیٰ شیوکمار اور رندیپ سرجےپلے کارڈ اٹھائے دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر : آئی این این

خشک سالی سے نمٹنے کیلئے فنڈ کے حصول کے معاملے میں کرناٹک کی کانگریس حکومت نے مودی حکومت کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ کرناٹک کانگریس کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت پھر سے مرکزی حکومت کے ذریعہ خشک سالی کےلئے ۳۴۵۲؍ کروڑ روپے کی امدادی رقم مختص کرنے کے مسئلے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ رقم ریاست کی طرف سے ابتدائی طور پر طلب کیے گئے ۱۸۱۷۲؍کروڑ روپے سے بہت کم ہے۔ 
 کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ پر ۲۰۲۳ءکے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی شکست کے بعد کرناٹک کے کنّڑ باشندوں اور کسانوں کے مفادات کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں نے کنڑ باشندوں اور کرناٹک کے کسانوں کے مفادات کو نظرانداز کیا ہے۔ ریاست کے مفادات کو نظر انداز کرکے ۱۴۷۱۸؍کروڑ روپے سے محروم کر دیا گیا ہے۔ ریاست کے رائے دہندگان سے۷؍مئی کو ہونے والے آئندہ انتخابات میں بی جے پی کو سخت جواب دینے کی اپیل کرتے ہوئے، سرجے والا نے زور دیا کہ ایم ایل اے، ایم ایل سی اور پارٹی امیدوار `عوام کی عدالت میں اس مسئلے کو لے جائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’ مجھے منہ کھولنے پر مجبور مت کرو‘‘، اسدالدین اویسی کا انوراگ ٹھاکر کو سخت جواب

انہوں نے کانگریس پارٹی کے انتخابی امکانات کے بارے میں امید کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کو ۲۰۱۹ء میں حاصل ہونے والی واحد نشست سے اس بار ۲۵؍نشستوں تک اضافہ ہونے کی امید ظاہر کی۔ سرجے والا کے بیانات سے کرناٹک میں خشک سالی کے امدادی فنڈ کے معاملے پر بڑھتے ہوئے سیاسی تعطل کی نشاندہی ہوتی ہے، کانگریس نے بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت کی طرف سے ریاست کی نظر اندازی کی طرف اشارہ کیا ہے۔ 
قابل ذکرہےکہ خشک سالی میں راحت کے طور پر مرکزی حکومت کے ذریعے جاری مطالبے سے بہت کم فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت نے سخت احتجاج کیا ہے۔ ریاستی اسمبلی کے احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے وزیر اعلیٰ سدارمیا اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں ۲۷؍ اپریل کو یہ احتجاج کیا گیا۔ جبکہ کانگریس کے قومی جنرل سیکریٹری اور کرناٹک کانگریس کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا بھی اس میں شریک ہوئے۔ نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ستمبر ۲۰۲۳ءمیں خشک سالی سے متعلق امداد کے لئے مرکز کو ایک میمورنڈم دیا تھا۔ یہ میمورنڈم دیئے جانے کے بعد یعنی ستمبر سے اب تک ریاست کو ۵۰؍ہزار کروڑ روپے کا مزید نقصان ہو چکا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مرکز نے منریگا کے تحت بھی پیسہ نہیں دیا ہے اور کسی کو کام نہیں ملا ہے۔ مرکز کو یہ فنڈ جاری کرنا ہوگا، اس کے لئے ہماری جدو جہد جہاری رہےگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK