Inquilab Logo

چمبور: گیس رسنے سے دھماکہ،۹؍ افراد زخمی، ۳؍افراد کی حالت نازک

Updated: February 03, 2024, 9:07 AM IST | Shahab Ansari | Mumbai

چمبور کے سدھارتھ نگر میں رسوئی گیس سلنڈر سے گیس کے رسائو کی وجہ سے دھماکہ ہوا جس میں ۹؍ افراد زخمی ہوگئے اور زخمیوں میں ۳؍ کی حالت نازک ہے۔

A fireman is carrying a burning cylinder out of town. Photo: INN
فائرمین جلتا ہوا سلنڈراٹھاکر بستی سے باہر لے جارہا ہے۔ تصویر : آئی این این

چمبور کے سدھارتھ نگر میں رسوئی گیس سلنڈر سے گیس کے رسائو کی وجہ سے دھماکہ ہوا جس میں ۹؍ افراد زخمی ہوگئے اور زخمیوں میں ۳؍ کی حالت نازک ہے۔ اس واقعہ کے دوران یہاں ایک بڑا حادثہ ٹل گیا کیونکہ جس جگہ گیس سلنڈر پھٹا تھا، وہاں ۵؍ مزید گیس سلنڈر رکھے ہوئے تھے لیکن وہ محفوظ رہے۔ فائر بریگیڈ سے موصولہ اطلاع کے مطابق یہ حادثہ جمعرات کی شب ۱۱؍ بجکر ۴۸؍ منٹ پر چمبور (مشرق) میں واقع جین مندر کے سامنے سدھارتھ کالونی پیش آیا۔ 
 فائربریگیڈ کا دعویٰ ہے کہ دھماکہ کی وجہ سے جو آگ لگ گئی تھی، اسے محض ۱۰؍ منٹ میں قابو کرلیا گیا تھا۔ اس دعوے کی ایک ویڈیو سے تصدیق ہوتی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں اس حادثہ کے بعد ایک فائر مین کو جلتا ہوا سلنڈر ہاتھ میں اٹھائے بستی سے باہر لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس گیس سلنڈر سے شعلہ نکل رہا ہے اور ایک فائر مین اسے اٹھاکر بستی سے باہر لے جارہا تھا جبکہ فائربریگیڈ کے دیگر اہلکار بھی اس کے ساتھ جاتے ہوئے ویڈیو میں نظر آرہے ہیں۔اس حادثہ میں ۴؍ خواتین سمیت کُل ۹؍ افراد زخمی ہوگئے جنہیں گھاٹ کوپر میں واقع راجا واڑی اسپتال، سائن اسپتال، منیک اسپتال اور شتابدی اسپتال پہنچایا گیا تھا۔
 شتابدی اسپتال لے جائے گئے ۴۲؍ سالہ سندیپ جادھو کو ابتدائی علاج کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی تھی جبکہ دیگر تمام زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال داخل کرانا پڑا۔
 راجا واڑی اسپتال میں ۶؍ افراد کو لے جایا گیا تھا جن میں سے ۵۶؍ سالہ یشودا گائیکواڑ، ۶۰؍ سالہ نرمدا گائیکواڑ اور ۵۶؍ سالہ رمیش گائیکواڑ کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ ۲؍خواتین سمیت یہ تینوں افراد کو ۵۰؍ سے ۶۰؍ فیصد تک جھلس گئے ہیں اور ان سب کا علاج جاری ہے۔اس دوران آتشزدگی کے مقام پر پولیس کو ۵؍ دیگر گیس سلنڈر بھی ملے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK