میونسپل ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے مطابق ملیریا ، ڈینگو اور ہیپاٹائٹس کے معاملات میں بھی اضافہ نہیں ہوا
EPAPER
Updated: August 26, 2023, 9:19 AM IST | Mumbai
میونسپل ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے مطابق ملیریا ، ڈینگو اور ہیپاٹائٹس کے معاملات میں بھی اضافہ نہیں ہوا
مانسون سے ہونےوالی بیماریوں سے متعلق بی ایم سی ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ کےمطابق لیپٹو اسپائروسس، گیسٹرو، چکن گنیا اور سوائن فلو کے معاملات میں کمی آرہی ہے۔ اگست کے دو سرے ہفتے کے مقابلے تیسرے ہفتے میں مذکورہ بیماریوں کی شکایتوں میں کمی آئی ہے جبکہ ملیریا، ڈینگو اور ہیپاٹائٹس کے معاملات میں بھی کوئی خاص اضافہ نہیں ہواہے ۔یکم تا ۲۰؍اگست کے درمیان ملیریا، لیپٹو اسپائروسس، ڈینگو، گیسٹرو، ہیپاٹائٹس ، چکن گنیا اور سوائن فلو کے بالترتیب ۷۰۴، ۲۱۷، ۴۹۵، ۶۶۰ ، ۴۸، ۱۴؍ اور ۱۰۰؍ معاملات درج کئے گئے ہیں۔
یکم تا ۲۰؍اگست کے درمیان کی جانے والی کارروائی
سروے کئے گئے مکانات کی تعداد:۱۱؍لاکھ ۹۱؍ ہز ار ۷۲۰۔ سروے کی گئی آبادی کی تعداد: ۴۹؍ لاکھ ۷۸؍ ہزار ۹۸۱ ۔ ملیریا کیلئے خون کے سلائیڈز جمع کئے گئے:ایک لاکھ ۱۴؍ہزار ۵۹۹۔ ہیلتھ کیمپوں کی تعداد: ۶۸ ۔
پانی سے پیدا ہونے والی بیماری کا گھر گھر سروے
پانی کےمجموعی طورپر جمع کئے جانے والے نمونوں کی تعداد: ایک ہزار ۳۵۴۔ گیسٹرو کیلئے تقسیم شدہ اوآرایس کی کل تعداد: ۱۳؍ہزار ۳۰۲ ۔ پانی کی جراثیم کومارنے کیلئے تقسیم کئے گئے کلورین ٹیب لیٹ کی تعداد:۱۴؍ہزار ۱۴۳
ملیریا کنٹرول: معائنہ کئے گے مکانات کی تعداد: ۱۸؍ ہزار ۶۲۰۔معائنہ کئے گئے افزائش کے ذرائع کی تعداد: ۵۰؍ہزار ۳۲۰۔ اینوفلیس مچھروں کی افزائش کا پتہ چلا:۲؍ہزار ۳۴۹
ڈینگو کنٹرول :معائنہ کئے گئے مکانات کی تعداد: ۱۰؍ لاکھ ۷۱؍ ہزار ۵۲۴۔ معائنہ کئے گئے کنٹینروں کی تعداد:۱۱؍لاکھ ۴۲؍ ہزار ۸۶۶۔ ایڈیس مچھروں کی افزائش کا پتہ چلا:۱۵؍ہزار ۲۳۱
فوگنگ کی سرگرمی : آپریٹڈ مشین فلنگ کی تعداد: ۱۸؍ہزار ۶۴۷ ۔دھند زدہ عمارت کے احاطے کی کل تعداد: ۵۶؍ ہزار ۹۵۲ ۔ جھوپڑیوں کی کل تعداد: ۷۱؍لاکھ ۹؍ہزار ۸۱۰
لیپٹواسپائروسس کنٹرول : چوہوں پر قابو پانے کیلئے زہریلے کھانے اور سیلفوس فیومیگیشن کی تعداد:۳؍ہزار ۱۷۹۔ چوہے کوپھانسنے کی تعداد: ۲؍ہزار ۹۶۱