بارہ بنکی میں پیدا ہونے والے اردو کے مشہور اسکالر اور جنوبی ایشیائی زبانوں کے ماہر پروفیسر سی ایم نعیم کا انتقال ہوگیا ہے۔۱۹۶۱ء تا ۲۰۰۱ء سی ایم نعیم نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے میں تعلیم دی تھی۔
EPAPER
Updated: July 10, 2025, 3:08 PM IST | Lucknow
بارہ بنکی میں پیدا ہونے والے اردو کے مشہور اسکالر اور جنوبی ایشیائی زبانوں کے ماہر پروفیسر سی ایم نعیم کا انتقال ہوگیا ہے۔۱۹۶۱ء تا ۲۰۰۱ء سی ایم نعیم نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے میں تعلیم دی تھی۔
بارہ بنکی سے تعلق رکھنے والے اسکالر، اردو اور جنوبی ایشیائی زبانوں کے ماہر پروفیسر سی ایم نعیم کا انتقال ہوگیا ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، بروکلے جانے سے قبل لکھنؤ یونیورسٹی سے ماسٹرز مکمل کیا تھا۔ نعیم شکاگو یونیورسٹی میں ساؤتھ ایشین لینگویجز اینڈ سیویلائزیشن کے پروفیسر امریٹس تھے۔ انہوں نے ۱۹۶۱ءسے لے کر ۲۰۰۱ء تک یہ عہدہ سنبھالا ۔ وہ ۱۹۸۵ء سے لے کر ۱۹۹۱ء تک ساؤتھ ایشین لینگویجز اینڈ سیویلائزیشن کے چیئر رہے تھے۔ وہ بہت سے جرنلز کے فاؤنڈنگ ایڈیٹر اسور پروفولک کمینٹر تھے جن کی آواز نے اردوزبان، ثقافت اور اس سے متعلقہ سیاست کو اس وقت زندہ کیا جبکہ براعظم میں اردو ختم ہورہی تھی۔ انہوں نے ایشین سوسائٹی، نیویارک سٹی، پرنسٹن یونیورسٹی پریس، یونیورسٹی آف شکاگو، یونیورسٹی آف کیلیفورنیا پریس، فیمنسٹ پریس، شاستری انڈو کنیڈین انسٹی ٹیوٹ اور نیشنل اینڈوومنٹ فار ہیومینیٹیزمیں کنسلٹنٹ بھی رہے تھے۔
یہ بھی پڑھئے: یورپ میں گرمی کی لہر سے ۲۳۰۰؍ اموات: رپورٹ
وہ ۱۹۷۶ء سے لے کر ۱۹۷۹ء تک اسوسی ایشن فار ایشین اسٹڈیز اور ساؤتھ ایشیاء ریجنل کاؤنسل کے رکن کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہے۔۱۹۸۱ء تا ۱۹۸۴ء وہ ساؤتھ ایشیاءریجنل کاؤنسل اور ۱۹۹۰ء تا ۱۹۹۳ء اسوسی ایشن فار ایشین اسٹڈیز کے رکن رہے تھے۔وہ برکلے اردو لینگویج پروگرام ان پاکستان اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے کی ایڈوائزری کمیٹی میں شامل رہے تھے جبکہ امریکن پاکستان ریسرچ آرگنائزیشن کے بورڈ آف ٹرسٹی بھی تھے۔ ۹۸۹ء تا ۱۹۹۳ءوہ امریکی انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان ریسرچ آرگنائزیشن اور ۱۹۹۳ء تا ۱۹۹۵ء امریکن انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان اسٹڈیز کے بورڈ آف ٹرسٹی تھے۔