Inquilab Logo

مہاراشٹر میں آئندہ مزید ۲؍ دنوں تک سردلہر چلنے کا امکان ، جلگاؤں اورناسک سرد ترین شہر

Updated: January 17, 2023, 10:18 AM IST | pune

جلگاؤںکا کم از کم درجہ حرارت اتوار کو۷ء۸؍ ڈگری ریکارڈ کیا گیا ،اس کے بعد ناسک دوسرے نمبر پر رہا،وہاںدرجہ حرارت ۸ء۴؍ ڈگری سلسیس درج کیاگیا

Many cities of Maharashtra state are in the grip of cold these days
ریاست مہاراشٹر کے متعدد شہر ان دنوں سردی کی لپیٹ میں ہیں

ممبئی، کوکن، پونے، اور مہاراشٹر کے بیشتر دوسرے علاقے سرد لہر کی  لپیٹ میں ہیں کیونکہ ہمالیہ کے علاقے میں برف باری کی وجہ سے شمالی ریاستوں میں سردی کی لہر دوبارہ شدت اختیار کر گئی ہے۔ آئندہ دو تین روز میں سردی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ادھر اتوار کو جلگاؤں ریاست کا سرد ترین شہر رہا ۔ جلگاؤںکا کم از کم درجہ حرارت اتوار کو۷ء۸؍ ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔اس کے بعد ناسک دوسرے نمبر پر رہا۔وہاںدرجہ حرارت ۸ء۴؍ ڈگری سلسیس رہا۔جلگاؤںاور ناسک میںگزشتہ کچھ دنوںسے شدید سرلہر چل رہی ہے۔ اس سے قبل لگاتار ۲؍ دن تک جلگاؤںکادرجہ حرارت ۵؍ ڈگری تک گر گیا تھا ۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی ) کے مطابق ناسک میں آئندہ ۲؍ دنوں تک آسمان صاف رہے گا جبکہ درجہ حرارت ۹؍ سے ۱۰؍ ڈگری کے درمیان رہے گا ۔ 
 ریاست  کے ا وسط درجہ حرارت میں۲؍ سے ۳؍ ڈگری کی گراوٹ 
 شمال سے آنے والی سرد کی لہر کی وجہ سے  ریاست  مہاراشٹر کا کم از کم درجہ حرارت اوسط سے دو سے تین ڈگری تک گر گیا ہے۔ اتوار کو ممبئی میں اس موسم کا سب سے کم درجہ حرارت ۱۳ء۹؍ ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بھی کم ریکارڈ کئے جانے کے سبب اتوار اور پیر کوممبئی میں سارا دن سردی رہی۔ بڑھتی ہوئی سردی کے ساتھ ہی ممبئی میں ہوا کا معیار بھی بگڑ گیا ہے۔ممبئی میں پچھلے کچھ دنوں سے زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت میں کمی آرہی ہے۔ جبکہ ممبئی کا کم از کم درجہ حرارت جمعہ کی رات ۱۵؍ ڈگری  تک نیچے گر گیا تھا جبکہ اتوار کو یہ۱۳؍ ڈگری تک گر گیا۔ شمالی ہندوستان میں برف باری بڑھنے سے سردی کی لہر بڑھ گئی ہے۔ چنانچہ شمال سے سرد ہوائیں جنوب کی طرف چل رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے ریاست جمود کا شکار ہوگئی ہے۔ ودربھ کے تمام حصوں بشمول کوکن، وسطی مہاراشٹر، مراٹھواڑہ اور شمالی مہاراشٹر میں کم سے کم درجہ حرارت  مسلسل کم ہورہا ہے۔محکمہ موسمیات کے بعد یہ صورتحال ۱۸؍ جنوری تک برقرار رہےگی ۔ممبئی کے ساتھ پورے کوکن، شمالی مہاراشٹر، احمد نگر اور اورنگ آباد ۱۸؍  جنوری  تک سردی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ جس کے بعد ماہرین موسمیات نے کم سے کم درجہ حرارت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔
فضائی آلودگی میں بھی اضافہ 
 اتوار اور پیر کوممبئی  میںکہرا بھی رہا جبکہ ہوا کا معیار `’خراب زمرے‘ میں درج کیا گیا تھا۔ جنوبی اور وسطی ممبئی میں ہوا  کا معیار ’خراب زمرے‘ میں ہے کیونکہ ہوائیں کم  چل گئی ہیں۔ اسکائے میٹ ویدر سروسیز پرائیویٹ لمیٹڈ مہیش پلاوت کے مطابق ۱۵؍ سے ۱۸؍ جنوری کے درمیان ودربھ کے علاقوں میں پونے ، جلگاؤں، نندوربار،دھولیہ نیز ناسک میںدرجہ حرارت کافی  حد تک گر سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK