• Thu, 05 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کولمبو کا موسم پاکستان کا ویلن بننے کو تیار: ورلڈ کپ سے اخراج کا خطرہ منڈلانے لگا

Updated: February 04, 2026, 7:41 PM IST | Mumbai

ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے اصل خطرہ میدان کے اندر حریف ٹیمیں نہیں بلکہ سری لنکا کے بادل بن گئے ہیں۔ ہندوستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے بعد، پاکستان اب ایک ایسے نازک موڑ پر ہے جہاں کولمبو کی غیر متوقع بارش سلمان آغا کی الیون کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے خواب کو چکنا چور کر سکتی ہے۔

Pakistani Team.Photo:INN
پاکستان کرکٹ ٹیم۔ تصویر:آئی این این

 ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے اصل خطرہ میدان کے اندر حریف ٹیمیں نہیں بلکہ سری لنکا کے بادل بن گئے ہیں۔  ہندوستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے بعد، پاکستان اب ایک ایسے نازک موڑ پر ہے جہاں کولمبو کی غیر متوقع بارش سلمان آغا کی الیون کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے خواب کو چکنا چور کر سکتی ہے۔ اگر موسم نے ساتھ نہ دیا تو محض ایک پوائنٹ کا ضیاع بھی پاکستان کو ٹورنامنٹ سے باہر کر سکتا ہے۔
پاکستان کو گروپ مرحلے میں کل چار میچز کھیلنے ہیں، پاکستان  ہندوستان سے میچ نہ کھیلنے کا  پہلے ہی اعلان کر چکا ہے، جس کی وجہ سے قیمتی پوائنٹس پہلے ہی ہاتھ سے نکل چکے ہیں۔ ۷؍فروری کو نیدرلینڈز سے شیڈول اس افتتاحی میچ پر بارش کے سیاہ سائے گہرے ہیں۔ `ایکیو ویدر  کے مطابق اس روز۶۴؍  فیصد بارش کا امکان ہے، جو پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔ باقی دو میچز میں سے بھی ایک میچ کے دوران بارش کی پیش گوئی ہے، جو نیٹ رن ریٹ اور پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کی پوزیشن کو مزید کمزور کر سکتی ہے۔
کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ  ہندوستان کے خلاف پوائنٹس کھونے کے بعد پاکستان کے پاس غلطی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی۔اگر بارش کی وجہ سے کوئی میچ منسوخ ہوتا ہے تو پوائنٹس کی تقسیم (۱۔۱؍ پوائنٹ) پاکستان کو پوائنٹس ٹیبل کے نچلے حصے میں دھکیل دے گی۔ میچ مکمل نہ ہونے کی صورت میں پاکستان کو اپنا نیٹ رن ریٹ بہتر کرنے کا موقع بھی نہیں ملے گا، جو اگلے مرحلے میں رسائی کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوتا ہے۔
کولمبو کا موسم ماضی میں بھی کئی بڑے ٹورنامنٹس کا مزہ کرکرا کر چکا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیم انتظامیہ کے لیے یہ صورتحال تشویشناک ہے کیونکہ ٹیم کی تمام تر تیاریوں پر پانی پھرنے کا خدشہ موجود ہے۔

یہ بھی پڑھئے:منوج باجپائی کی ’’گھوس خور پنڈت‘‘ عنوان کے سبب تنازع کا شکار

ای ایف ایل کپ: آرسنل نے چیلسی کو پچھاڑ دیا 
 آرسنل نے انگلش فٹبال لیگ کپ کے سنسنی خیز سیمی فائنل میں چیلسی کو شکست دے کر نویں مرتبہ ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ کائی ہاورٹز کے آخری لمحات میں کیے گئے گول کی بدولت آرسنل نے دوسرے مرحلے  میں ۰۔۱؍سے کامیابی حاصل کی۔ میچ کے دوران چیلسی نے بال پوزیشن پر گرفت مضبوط رکھی اور گول کرنے کے کئی یقینی مواقع پیدا کیے، تاہم آرسنل کا دفاع چٹان کی طرح ڈٹا رہا۔

یہ بھی پڑھئے:طلب اور رسد کے فرق کی وجہ سے خام تیل کی قیمت ۷۰؍ ڈالر فی بیرل سے نیچے رہ سکتی ہے

 جب میچ برابری کی طرف بڑھ رہا تھا، اسٹاپج ٹائم میں آرسنل کے کائی ہاورٹز نے شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گول کیپر رابرٹ سانچیز کو چکمہ دیا اور گیند کو جال کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کی جیت پر مہر لگا دی۔ یاد رہے کہ پہلے مرحلے میں بھی آرسنل نے چیلسی کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ۲۔۳؍ سے شکست دی تھی۔آرسنل کی ٹیم کلب کی تاریخ میں نویں مرتبہ اس باوقار ایونٹ کے فائنل میں پہنچی ہے۔گنرس نے اب تک یہ ٹرافی دو بار جیتی ہے، تاہم انہیں اپنی آخری کامیابی کے لیے ۱۹۹۳ء سے انتظار ہے۔ای ایف ایل کپ کے دوسرے فائنلسٹ کا فیصلہ مانچسٹر سٹی اور نیو کیسل یونائیٹڈ  کے فاتح سے ہو گا۔ مانچسٹر سٹی کو پہلے مرحلے کے بعد ۰۔۲؍گول  کی واضح برتری حاصل ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK