Inquilab Logo

ویتنام کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم

Updated: June 09, 2022, 9:36 AM IST | Hanoi

راج ناتھ سنگھ سہ روزہ دورہ پر پہنچے، ویژن ڈاکیومنٹ اور معاہدہ پر دستخط

Rajnath Singh with Nguyen Xuan Phuc, President of Vietnam
راج ناتھ سنگھ ویتنام کے صدر نگوین شوآن فوک کے ساتھ

:وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بدھ کو سہ روزہ دورے پر ویتنام  پہنچے جہاں  انہوں  نے وزیر دفاع جنرل فان وان گیانگ اور  صدر نگوین شوآن فوک سےملاقات کی۔اس دوران  راج ناتھ سنگھ نے  ۲۰۳۰ء تک ویتنام  کے ساتھ تعاون میں  اضافہ کیلئے ایک ویژن ڈاکیومنٹ پر دستخط کئے جبکہ ساتھ ہی ایک لاجسٹک سپورٹ معاہدہ پر بھی دستخط ہوئے۔اس معاہدہ کے تحت دونوں ملکوں کی فوجی سپلائی کی فراہمی اور مرمت کیلئے ایک دوسرے کے فوجی ٹھکانوں کو استعمال کرسکیں گی۔ 
 ان دونوں معاہدوں پر دستخط  راج ناتھ سنگھ  نے اپنے ویتنامی ہم منصب جنرل فان وان جیانگ کے ساتھ میٹنگ میں کی۔اسے دونوں  ممالک کے تعلقات میں اہم پیش رفت سمجھا جا رہاہے۔ راج ناتھ سنگھ جنرل فان وان جیانگ کی  دعوت پر ہی ۸؍ سے ۱۰؍ جون  تک ویتنام کے سہ  روزہ دورے پر ہیں۔  دونوں نے باہمی دفاعی رابطے اور علاقائی و عالمی امور میں مزید تعاون بڑھانے کے لئے موثر اور عملی اقدامات پر وسیع تر گفتگو بھی کی ۔ دونوں ملکوں کے وزرائے دفاع نے کے بیچ  وژن اسٹیٹمنٹ پر دستخط  کے بعد امید ہے کہ  اس سے موجودہ دفاعی تعاون کو وسعت دینے میں کافی مدد مل سکے گی  اور دفاعی تعاون میں اضافہ ہوگا۔
 دونوں وزراء کی موجودگی میں آپسی لاجسٹکس تعاون پر جو معاہدہ ہوا ہے  وہ   دفاعی افواج کے درمیان رابطے بڑھانے کی صورت پیدا کرے گا اور اس کے تحت  آپسی فائدہ کے لاجسٹک تعاون کے لئے طریقہ کار کوآسان بنانے کی جانب  پیش قدمی ہوگی ۔ یہ اس طرح کا ایک بڑا سمجھوتہ ہے، جس پر ویتنام نے ہندوستان کے علاوہ کسی ملک کے ساتھ دستخط نہیں کئے ہیں۔
 دونو ں وزراء نے ویتنام کو۵۰۰؍ ملین امریکی ڈالر کے دفاعی لائن آف کریڈٹ دینےکے سلسلے کو جلد حتمی شکل دینے پر بھی اتفاق کیا ۔ ان پروجیکٹوں  کے نفاذ سے ویتنام کی دفاعی صلاحیت کو خاطر خواہ طور پر بڑھایا جاسکے گا اور مزید یہ کہ وزیراعظم نریندر مودی کے میک ان انڈیا  ، میک فار دی ورلڈ کے ویژن کو آگے بڑھایاجاسکے گا ۔
 وزیر دفاع نے ویتنامی مسلح افواج کی صلاحیت سازی کیلئے  ایئر فورس آفیسرس ٹریننگ اسکول میں زبان اور  آئی ٹی لیب  کے قیام کے لئے دوسمولیٹرس اور مانیٹری گرانٹ دینے کا بھی اعلان کیا ۔وزیردفاع  نے  ہنوئی میں آنجہانی صدر ہوچی من کے میسولیم میں ان کو خراج عقیدت پیش کرکے اپنے سرکاری دورے کاآغاز کیا ۔ انہوں نے ٹران کام پگوڈا کابھی دورہ کیا جو ایک بدھسٹ مندرہے جو دونوں ملکوں کے درمیان عوام سے عوام کے رابطوں اور قدیم تہذیبی رشتوں کو ظاہر کرتا ہے۔

Vietnam Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK