Inquilab Logo

جلوس عید میلادالنبیؐ کی مشروط اجازت، علامتی جلوس نکالا جائےگا

Updated: October 24, 2020, 5:04 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

خلافت ہاؤس سے نکلنے والےا س جلوس میں ٹرک کے ساتھ صرف ۱۰؍ افراد ہوں گے، استقبال کیلئے اسٹیج کی اجازت۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

جلوس عیدمیلاد النبیؐ کے تعلق سے ریا ستی حکومت نے جمعہ کی شب بالآخر ۱۱؍ نکات پر مشتمل گائیڈ لائن جاری کردی ہے۔ کووڈ-۱۹؍کے سبب امسال علامتی جلوس نکالنے کو کہا گیا ہے ۔ شرط کےمطابق خلافت ہاؤس سے نکلنے والے جلوس میں ایک ٹرک کے ساتھ صرف۱۰؍ لوگ ہوں گے۔ جلوس برآمد‌ ہونے سے قبل۵؍مقررین کو تقریر کی اجازت ہوگی۔ استقبال کیلئے اسٹیج بنانے کی اجازت ہوگی مگر وہاں  بھی ۵؍ افرادکی شرط لاگو رہےگی۔ مقامی انتظامیہ سے رابطے کے بعد سبیل بنانے اور پانی کے نظم کی اجازت دی گئی ہے۔اس کے علاوہ کووڈ سے متعلق احتیاط برتنے، سماجی فاصلہ قائم رکھنے ، دفعہ۱۴۴؍ کی پابندی اور اور سوسائٹیوں میں بھیڑ بھاڑ نہ کرنے کی یاددہانی کروائی گئی ہے۔ اجازت ملنے سے قبل جمعہ کو صبح ۱۱؍ بجے ڈی جی پی سبودھ کمار جیسوال سے مولانا‌ سید معین الدین اشرف عرف معین میاں اور سعید نوری کے ہمراہ ایک وفد نے ملاقات کی۔ اس دوران ان سے بطور خاص خلد آباد میں مشہور بزرگ حضرت خواجہ سید زین الدین شیرازی کے مزار پر موجود حضور پاک ؐکے پیراہن مبارک کی زیارت کی اجازت دینے کی درخواست کی گئی۔یہاں ‌ پیراہن‌مبارک کی زیارت کا اہتمام۷۰۱؍ برسوں سے عید میلاد کے موقع پر کیا جاتا ہے۔ مالیگاؤں سے آنے والے ڈاکٹر رئیس احمد رضوی اور حاجی یوسف الیاس نے بھی اپنی باتیں رکھیں اور کہا کہ ریاست کے مسلمانوں کا برسوں سے یہ مطالبہ رہا ہے کہ عید میلاد کے دن’’ڈرائی ڈے‘‘کا اعلان کرتے ہوئے شراب پر پابندی عائد کی جائے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK