• Tue, 29 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کانگریس کا براہ ِراست مودی پر نشانہ، بنارس پارلیمانی الیکشن پرسوال

Updated: September 29, 2026, 9:05 AM IST | Agency | New Delhi

۲۰۲۴ء کے نتیجہ کو کالعدم قراردینے کی مانگ کی، بدعنوانی کا الزام لگایا، دوبارہ الیکشن کی مانگ کی۔

The Congress staged protests across the country. Photo: INN
کانگریس نے ملک بھر میں احتجاج کیا۔ تصویر: آئی این این
 انتخابی کمیشن میں بے ضابطگیوں، تینوں  کمشنروں میں اختلاف اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار  پر من مانی کے الزامات کےبیچ ملک گیر احتجاج کے دوران پیر کو کانگریس نے براہ راست وزیراعظم مودی کو نشانہ بنایا ۔ پارٹی نے ۲۰۲۴ء میں  بنارس پارلیمانی حلقے سے ان کی فتح پر سوالیہ نشان کھڑے کرتے ہوئے مذکورہ الیکشن میں بدعنوانی اور دھاندلی کا الزام  عائد کیا ۔اتر پردیش کانگریس کے صدر اجے رائے  جو مودی کے مدمقابل تھے، نے الزام لگایا کہ۲۰۲۴ءکے  بنارس انتخابات میں بے ضابطگیاں ہوئی تھیں اور گیانیش کمار نے مبینہ طور پر بی جے پی کی کامیابی میں مدد کی تھی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بنارس کا  انتخاب منسوخ کرکے دوبارہ ووٹنگ کرائی جائے۔یہ الیکشن  مودی نےایک لاکھ ۵۲؍ہزار ووٹوں کے معمولی فرق سے جیتا تھا جبکہ گنتی کے دوران کئی مرحلوں تک کانگریس کے امیدوار اجے  رائے آگے چل رہے تھے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK