Inquilab Logo

کانگریس کی حکومت بننے پر دیہی اور شہری ترقی پر یکساں توجہ کا وعدہ

Updated: April 19, 2024, 1:32 PM IST | Agency | New Delhi

پارٹی کی جنرل سیکریٹری کماری سیلجا نے کہا کہ رو زی روٹی ،مکان ،بجلی ،پانی،آمدورفت جیسے مسائل حل کئے جائیں گے۔

Congress General Secretary Kumari Selja. Photo: INN
کانگریس کی جنرل سیکریٹری کماری سیلجا۔ تصویر : آئی این این

کانگریس کی جنرل سیکریٹری کماری سیلجا نے کہا کہ روزی روٹی، مکان، پانی، بجلی، آلودگی، موسمیاتی تبدیلی، ٹرانسپورٹ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ جیسے کچھ مسائل گاؤں اور شہری علاقوں میں یکساں ہیں اور کانگریس کی حکومت بننے پر دیہی اور شہری علاقوں میں ان مسائل پر یکساں توجہ دی جائے گی۔ 
 جمعرات کو میڈیا کو جاری ایک بیان میں محترمہ سیلجا نے کہا کہ اگر کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو وہ دیہی علاقوں کیلئے گھر کیلئے زمین(ہوم اسٹیڈ) کا حق ایکٹ پاس کرے گی،پردھان منتری گرامین سڑک یوجنا کو تمام گاؤں اور بستیوں تک پھیلائے گی ، نیشنل ڈرنکنگ واٹر مشن (۱۹۸۶ء ) کے نفاذ کی رفتارکو بڑھانے اور تیز کرنے کیلئے فنڈز میں اضافہ کرے گی۔ منریگا کی اجرت کو یومیہ۴۰۰؍ روپے تک بڑھایا جائے گا، منریگا فنڈز اور مزدوروں کو پبلک اثاثوں جیسے کلاس روم، لائبریری، بنیادی صحت مراکز کی تعمیر کیلئے تعینات کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھئے: سارن کے لوگوں کا مجھ پر قرض ہے : لالو پرساد یادو

 انہوں نے کہا کہ کانگریس ایک شہری روزگار پروگرام شروع کرے گی جو شہری انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور بحالی کے کام کی ضمانت دے گا، شہری نظم و نسق کو بہتر بنائے کے لئے ایک میئر اور کونسل کے صدر کو ۵؍ سال کی مقررہ مدت کیلئے براہ راست منتخب کیا جائے گا۔ کماری سیلجا نے مزید کہا کہ انتظامی، مالیاتی اور انتظامی اختیارات دئیے جائیں گے جو انتظامیہ کو میئر صدر اور کونسل کے سامنے جوابدہ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں اور نزدیکی قصبوں اور شہروں کے درمیان ٹرانسپورٹ کی سہولیات اور رابطے کو بڑھایا جائے گا تاکہ لوگ دیہی علاقوں میں رہ سکیں اور شہری علاقوں میں کام کرسکیں ، کانگریس ملٹی ماڈل اربن پبلک ٹرانسپو رٹ اور سفر کیلئے ایک جامع منصوبہ نافذ کرے گی۔ قصبوں اور شہروں میں خواتین اور بچوں کے لئے نقل و حمل کو محفوظ بنایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK