Inquilab Logo

امریکہ اوراٹلی میں چین سے آنے والوں کا کورونا ٹیسٹ لازمی

Updated: December 30, 2022, 1:36 PM IST | Washington

کورونا مریضوں میں اضافہ کے بعد جاپان، اٹلی اور ہندوستان نے چین سے آنے والے تمام مسافروں کیلئے اسکریننگ کو لازمی قرار دے دیا ہے

Passengers are seen at an airport in Beijing. (AP/PTI)
بیجنگ کے ایک ایئر پورٹ میں مسافر نظر آرہےہیں۔ ( اےپی/پی ٹی آئی)

:امریکہ اور اٹلی نے چین سے آنے والے مسافروں کیلئےلازمی کووڈ۱۹؍ ٹیسٹنگ کا اعلان کیا ہے۔یہ اعلان چین کی طرف سے کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے سخت اقدامات ( زیر وکووڈ پالیسی)کو اچانک ختم کرنے اور مریضوں کی تعداد  میں غیر معمولی اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔  واضح رہےکہ ان دنوں چین کےا سپتال کورونا وائرس سے متاثر افراد سے بھرے ہوئے ہیں جس نے خاص طور پر معمرافراد کو  بری طرح متاثر کیا ہے۔امریکیوں کی صحت کے تحفظ کی ضرورت کا حوالہ دیتے ہوئے ’یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن‘ نے اعلان کیا  کہ۵؍ جنوری سے چین سے آنے والے تمام فضائی مسافروں کو  ایئر لائنز کو کووِڈ ٹیسٹ  کی منفی رپورٹ فراہم کرنی ہوگی۔ اسی صورت میں ملک میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔
 ایک سینئر امریکی محکمہ صحت کے اہلکار نے صحافیوں کو بریفنگ میں بتایا کہ چین میں کورونا وائرس کی منتقلی میں حالیہ تیزی سے اضافہ  نے نئے ویرینٹ کے سامنے آنے کے خدشات کو بڑھا دیا ہے ۔ ادھرہلکار کا کہنا تھا کہ بیجنگ نے عالمی ڈیٹا بیس کو  محدود ڈیٹا فراہم کیا ہے ۔ اس کی جانچ اور نئے کیسز کی رپورٹنگ بھی کم ہو گئی ہے۔
 امریکہ کا یہ اقدام اٹلی، جاپان،  ہندوستان اور ملائیشیا کی جانب سے چین سے کووڈ۱۹؍ کے نئے ویرینٹ سے بچاؤ کیلئے اقدامات کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔ ان ممالک  نے چین سے آنے والے تمام مسافروں کیلئے  اسکریننگ کو لازمی قرار  دیا  ہے۔
  ادھر اٹلی کے وزیر صحت اورازیو شلاسی نے کہا ،’’میں نے چین سے آنے والے اور اٹلی سے گزرنے والے تمام مسافروں کیلئے لازمی کووڈ۱۹؍ ویکسین کا حکم دیا ہے۔‘‘
 تائیوان کا کہنا ہے کہ وہ بیجنگ سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کرے گا۔ بلجیم کے   کے دارالحکومت برسلز کے میئر ڈرک ڈی فاؤ نے چینی مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ اور ٹیکہ کاری  کی ضرورت پر زور دیا۔ واضح  ہے کہ  بر سلز  چینی سیاحوں میں مقبول  ہے۔ 
  میئر نے مزید کہا ،’’ انفیکشن کی شرح اب بھی بہت زیادہ ہے۔ میرے خیال میں ہمیں  ٹیکہ  کاری سرٹیفکیٹ کے ساتھ یا ٹیسٹ سرٹیفکیٹ  کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔‘‘
 ادھر چینی شہریوں نے مسافروں کیلئے بیجنگ کے سخت قرنطینہ قوانین کے خاتمے کے اعلان کا خیرمقدم کیا۔ خبر ملکی خبر رساں ایجنسی کے نامہ نگاروں نے چینی شہر تیانجن میں واقع اسپتال کے ایمرجنسی وارڈز میں بڑ ی تعدا دمیں مریضوں کو زیر علاج دیکھا جن میں  زیادہ تر معمر  افراد تھے۔ 
 اس بارے میں  جب  مذکورہ  خبر رساں ایجنسی  کے ایک نامہ نگار نے  ڈاکٹر سے  پوچھا کہ کیا سب کورونا کے مریض ہیں؟ ا س کے جواب میں  ان کا کہنا تھا کہ  ہاں یہ سب کورونا  کے مریض  ہیں۔  یہاں زیر علاج ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK