• Wed, 04 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کورونا سے متاثر کنیکا کپور سے ملنے والے بی جے پی لیڈروں نے خود کو الگ تھلگ کرلیا

Updated: March 21, 2020, 11:03 AM IST | Lucknow

 مشہور گلو کارہ کنیکا کپور اور ان کی والدہ کے کوروانا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد بی جےپی کے کئی لیڈروں  نے خود کو گھروں  پر محدودکرلیا ہےکیوں  کہ انہوں نےلکھنؤ میں  کنیکا کے ساتھ ایک پارٹی میں  شرکت کی تھی۔ ان میں بی جےپی کی سینئر لیڈر وسندھرا راجے سندھیا، ان کے بیٹے اور کئی اراکین پارلیمان بھی ہیں ۔

Kanika Kapoor. Photo Midday
کنیکا کپور۔ تصویر: مڈڈے

 مشہور گلو کارہ کنیکا کپور اور ان کی والدہ کے کوروانا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد بی جےپی کے کئی لیڈروں  نے خود کو گھروں  پر محدودکرلیا ہےکیوں  کہ انہوں نےلکھنؤ میں  کنیکا کے ساتھ ایک پارٹی میں  شرکت کی تھی۔ ان میں بی جےپی کی سینئر لیڈر وسندھرا راجے سندھیا، ان کے بیٹے اور کئی اراکین پارلیمان بھی ہیں ۔ چونکہ ان میں  سے کم از کم ایک رکن پارلیمان نے پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت کی تھی اور صدر جمہوریہ سے بھی ملے تھے اسلئے کئی اراکین پارلیمان اندیشوں  میں  مبتلا ہوگئےہیں ۔ 
  ادھر، لکھنؤ انتظامیہ نے کئی علاقوں کو لاک ڈائون کرنے کے ساتھ ساتھ ہوٹل تاج کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس پر سختی سے عمل بھی شروع ہوگیا ہے۔جمعہ کو جیسے ہی یہ خبر میڈیا کی زینت بنی کہ گلوکارہ کنیکا کپورلندن سے واپس آئی ہیں اور کوروناوائرس کی زد میں ہیں ، یوپی بطور خاص لکھنؤ میں تہلکہ مچ گیا۔ وجہ یہ تھی کہ انہوں نےتاج ہوٹل میں ایک ہائی فائی پارٹی میں حصہ لیا تھاجس میں وزیر صحت اجے پرتاپ سنگھ مع اہلیہ کی شمولیت کی بات کہی جارہی ہے۔اس پارٹی میں راجستھان کی سابق وزیرا علیٰ وسندھرا راجے سندھیااپنےایم پی بیٹے دشینت کے ساتھ شامل تھیں جبکہ کانگریس لیڈر جتن پرساد بھی اس کاحصہ تھے۔درجنوں دیگر لیڈران و افسران بشمول لوک آیکت بھی اس میں شامل ہوئے تھے۔ خبر عام ہونے کے بعد وسندھرا، جتن سمیت کئی لیڈروں نے’ سیلف آئسولیٹ‘کرنے کی اطلاع بذریعہ سوشل میڈیا دی ہے جبکہ کینکا اور ان کی والدہ کے جی ایم یو میں آئیسو لیشن وارڈ میں زیرعلاج ہیں ۔ کنیکا کے پڑوسیوں کے بھی وائرس کی زد میں آنے کی خبر آرہی ہے۔ان سے مزید۵؍ لوگوں کے ملاقات کرنے کی بھی خبر ہے۔ پولیس اور ضلع انتظامیہ ان ۵؍ افراد کی تلاش میں ہے۔اس خبر کے عام ہونے کے بعدضلع کلکٹر ابھیشیک پرکاش نے لکھنؤ میں جہاں کنیکا کی رہائش گاہ ہے، وہاں  سے۳؍کلو میٹر کےدائرہ کے تمام علاقوں میں لاک ڈائون کا اعلان کردیا ہےجوگڑمبا -ککریل تک ہوگا۔یہ حکم ۲۳؍مارچ تک نافذہے گا۔ کنیکا دیگر ۳؍پارٹیوں میں وہ تقریباً ۴۰۰؍ افراد کے رابطے میں آئی ہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK