اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے’’غیر ملکی مدد‘‘ پر وزیراعظم مودی کودی گئی کھلی بحث کے چیلنج کو منگل کو دہراتے ہوئے وزیراعظم کو یاددہانی کرائی کہ ۲۴؍ گھنٹے ہو گئے ہیں، انہوں نے چیلنج پر کوئی جواب نہیں دیا۔
EPAPER
Updated: November 04, 2026, 11:04 AM IST | Agency | New Delhi
اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے’’غیر ملکی مدد‘‘ پر وزیراعظم مودی کودی گئی کھلی بحث کے چیلنج کو منگل کو دہراتے ہوئے وزیراعظم کو یاددہانی کرائی کہ ۲۴؍ گھنٹے ہو گئے ہیں، انہوں نے چیلنج پر کوئی جواب نہیں دیا۔
اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے’’غیر ملکی مدد‘‘ پر وزیراعظم مودی کودی گئی کھلی بحث کے چیلنج کو منگل کو دہراتے ہوئے وزیراعظم کو یاددہانی کرائی کہ ۲۴؍ گھنٹے ہو گئے ہیں، انہوں نے چیلنج پر کوئی جواب نہیں دیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے راج ناتھ سنگھ ، نتن گڈکری، شیوراج سنگھ چوہان اور یوگی آدتیہ ناتھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ نریندر مودی کو بحث کیلئے راضی کریں۔ منگل کو ’ایکس‘ پر ویڈیو جاری کر کے راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی کو پیر کا چیلنج یاد دلایا اور کہا کہ ’’مودی جی، آپ کو چیلنج دیئے ہوئے مجھے۲۴؍گھنٹے ہو گئے ہیں۔ آپ کہتے ہیں کہ اپوزیشن ملک دشمن ہے۔ آپ کسی بھی اسٹیج پر اپنی پسند کی جگہ منتخب کیجیے اور میرے ساتھ اس پر بحث کر لیجیے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: وکی پیڈیا: مفت علمی ذخیرے کے وجود کو ’’شاگرد‘‘ اے آئی ہی سے خطرہ
انہوں نے کہا کہ ’’ملک دشمن کون ہے؟ غیر ملکی طاقتوں سے کس کا تعلق ہے؟ اور کس نوعیت کا تعلق ہے؟جلدی کیجیے، ڈریئے مت۔ دونوں ملیں گے، میڈیا ہوگی، ملک کے نوجوان ہوں گے، میز ہوگی، ایک طرف آپ بیٹھیں گے اور دوسری طرف میں بیٹھوں گا۔ آپ جسے جج بنانا چاہیں، بنا لیجیے۔ موہن بھاگوت جی کو بٹھا دیجیے، چلیے۔ پھر مباحثہ کرتے ہیں۔‘‘ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ’’مالیاتی نظام اور مالیاتی ڈھانچے پر سوالات اٹھیں گے، امریکی معاہدہ کیسے ہوا؟ کیوں ہوا؟ اتنی جلدی کیوں ہوا؟ صرف آپ نے ہی یہ معاہدہ کیوں کیا؟ کابینہ کو اس کے بارے میں کیوں نہیں بتایا؟ اڈانی کا معاملہ کیوں بند ہوا؟ ایپسٹین، ایسی بہت سی چیزیں ہیں جن پر کھل کر بات ہوگی۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’ آ جائیے، ڈریے مت۔ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کیجیے۔ آپ مجھ پر الزامات لگاتے ہیں نا، آجائیے، سب کچھ صاف ہو جائے گا۔‘‘