Inquilab Logo

کرپٹو کرنسی کی قیمتوں میں بھاری گراوٹ،کروڑوں روپےکا نقصان

Updated: January 24, 2022, 11:59 AM IST | Agency | New Delhi

گزشتہ سال نومبرمیں اپنی قدر کی بلندسطح چھونے کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں بتدریج کمی آرہی ہے

 In El Salvador, cryptocurrency has become a legal currency.Picture:INN
ایل سیلوا ڈورمیں کرپٹو کرنسی کو قانونی کرنسی کا درجہ حاصل ہوچکاہے۔ تصویر: آئی این این

 کرپٹو کرنسی کی قیمتوں میں بھاری گراوٹ آئی ہے ۔ اس وجہ سے اس کا مارکیٹ کیپٹل ۷۵؍ لاکھ کروڑ روپےگھٹ گیا ہے۔ قیمتوں میں گراوٹ سے کرپٹو سرمایہ کاروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے ۔ کرپٹو کرنسیوں میں سب سے زیادہ نقصان بٹ کوائن کو پہنچا ہے۔  اتوار کے روز کرپٹو کرنسیوںکی قیمتیں تھوڑی بہتر ہوئی ہیں۔ ’کوائن مارکیٹ کیپ‘ کے اعداد و شمار کے مطابق  اتوار کو خبر لکھے جانے تک ٹاپ ۱۰؍ کرنسیوں کی قیمتیں حسب ذیل رہیں:  بٹ  کوائن: ۳۵۸۷۴؍ڈالر ، ایتھریم: ۲۴۹۸؍ ڈالر ، ٹیتھر: ایک ڈالر، بی این بی: ۳۸۶؍ڈالر، یو ایس ڈی کوائن: ایک ڈالر، کارڈانو: ۱ء۱۳؍ ڈالر ، سولانا :۱۰۲؍ڈالر، ایکس آرپی: ۰ء۶۲؍ڈالر ، ٹیرا: ۶۸ء۷۶؍ ڈالر اور ڈوج کوائن: ۰ء۱۴؍ ڈالر ۔  خیال رہے کہ نومبر میں کرپٹو کرنسی کی قیمتوں میں زبردست تیزی رہی ۔ سب سے مقبول کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت ۶۷؍ہزار ۸۰۳؍ ڈالر پر پہنچ گئی تھی۔ پچھلے ۶ ؍ماہ میں اس کے دام میں دگنا کا اضافہ ہوا تھا۔ اس سیکٹر کاکل مارکیٹ کیپٹل پہلی بار نومبر میں ۳ء۱؍ ٹریلین ڈالر پہنچ گیا تھا۔جو اَب گھٹ کر ۱ء۹؍ ٹریلین ڈالر پر آگیا ہے ۔ ایک ٹریلین ڈالر کامطلب ۷۵؍ لاکھ کروڑ روپے ہے۔  بٹ کوائن کرپٹو کی سب سے مقبول عام کرنسی ہے۔ اس میں لگاتار گراوٹ آرہی ہے۔ اب تک جو بھی اس کی شہرت تھی وہ اب کم ہوتی نظر آرہی ہے۔   امریکہ کے سینٹرل بینک فیڈرل ریزرو کے ذریعہ بازار کو دئیے گئے راحت کے پیکیج واپس لینے کے ارادے نے دنیا بھر میں اس جوکھم بھرے اثاثہ کو نقصان پہنچایا ہے ۔  بٹ کوائن کی قیمت جمعہ کو ۱۲؍ فیصد سے زائد نیچے آگئی ہے۔ یہ جولائی کے بعد سے اپنی سب سے نچلی سطح ۳۶۰۰۰؍ڈالر (۲۷؍ لاکھ روپے ) سے نیچے آگئی ہے۔ نومبر میں ریکارڈ تیزی کے بعد سے اس کی قیمت میں ۴۵؍ فیصد سے زیادہ کی تنزلی آئی ہے۔ یہی نہیں اس کے ساتھ ہی بقیہ کرپٹو کرنسیوں کو بھی اتنا ہی نقصان ہوا ہے۔ نومبر کے بعد بٹ کوائن کی گراوٹ سے اس کے مارکیٹ کیپٹل میں ۶۰۰؍ بلین ڈالر سے زیادہ کی کمی آئی ہے۔ یہ اب ۷۳۸؍ ارب ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔ بی اسپوک انویسٹمنٹ گروپ کے مطابق بٹ کوائن اور ایگری گیٹ مارکیٹ میں زیادہ گراوٹ آئی ہے۔ یہ دونوں کیلئے ڈالر کے مقابلے دوسری سب سے بڑی گراوٹ ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK