Inquilab Logo

مہاراشٹر کو ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کیلئے کونسل تشکیل

Updated: February 15, 2023, 10:39 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اقتصادی مشاورتی کونسل کے قیام کو ریاست کو ہمہ گیر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ایک انقلابی قدم قراردیا

During the Economic Advisory Council meeting, Chief Minister Eknath Shinde, Deputy Devendra Farnavis and economic experts
اقتصادی مشاورتی کونسل کی میٹنگ کے دوران وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے ، نائب دیویندر فرنویس اورمعاشی ماہرین

ریاست کو ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کیلئے مہاراشٹر اکنامی ایڈوائزری کونسل(اقتصادی مشاورتی کونسل) تشکیل دی گئی ہے ۔ اس پریشد کی پہلی میٹنگ پیر کو شام منعقد کی گئی۔ اس میٹنگ کے بعد  وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلیٰ و وزیر مالیات دیویندر فرنویس نے مشترکہ پریس بریفنگ کی۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے امید ظاہر کی ہے کہ  اس کونسل کا قیام ریاست کو  ہمہ گیر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ایک انقلابی قدم ہوگا۔  پریس بریفنگ میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے زور دے کر کہا کہ مرکز میں عام آدمی کو ذہن میں رکھ کر  ریاست کی مجموعی ترقی کے لئے قائم کی گئی ہے۔مہاراشٹر اکنامی ایڈوائزری پریشد کی پہلی میٹنگ سہیادری گیسٹ ہاؤس میں ہوئی۔اس موقع پر ٹاٹاسنس کے چیئرمین اور مہاراشٹر اقتصادی مشاورتی کونسل کے چیئرمین این چندرشیکھرن بھی  موجود تھے۔
  پریس بریفنگ کے آغاز میں نائب وزیر اعلیٰ  و وزیر مالیات دیویندر فرنویس نے بتایا کہ’’ ریاستی حکومت نےاین چندر شیکھرکی صدارت میں اسٹیٹ اکنامک ایڈوائزری کونسل تشکیل دی ہے اور اس کونسل کی پیر کو پہلی میٹنگ ہوئی۔اس کونسل میں کاروبار، صنعت،  اگریکلچرل ، ٹکنالوجی اور اسی طرح دیگر سیکٹر کے ماہرین شامل کئے گئے ہیں۔یہ کونسل تشکیل دینے کا مقصد یہ ہے کہ ریاست کو کس طرح ٹریلین ڈالر کی معیشت بنایاجائے اور اس کام میں کیسے تیزی لائے جائے، کس طرح نوکریاں پیدا کی جاسکتی  ہیں اور مہاراشٹر کی ترقی کس طرح مزید تیز اور مستحکم کی جاسکے یہ بھی اس کونسل کا مقصد ہے۔ ‘‘ اس کے علاوہ علاقائی تفاوت (ریجنل ڈسپیریٹی)کو کس طرح دور کیا جائے۔ ‘‘
  فرنویس نے مزید بتایاکہ ’’مہاراشٹر کی تیزی سے ترقی کیلئے ہی کونسل کی پہلی میٹنگ میں نے پریزینٹیشن دیا۔ اس کے علاوہ چندر شیکھر نے ان کی مطالعے اور اسٹڈی پر مشتمل ایک پریزینٹیشن دیا جس پریزینٹیشن میں یہ بتایا گیا ہے کہ فی الحال مہاراشٹر کی موجودہ اقتصادی صورتحال کیا ہےاور اسے کس طرح بہتربنایاجاسکتا ہے،اس بارے میں بھی مشورے دیئے گئے۔ اس کے بعد ایک اوپن فورم منعقد کیا گیا جس میں مختلف افراد نے اپنے اپنے مشورے دیئے۔‘‘وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے بتایا کہ اسٹیٹ اکنامک ایڈوائزری کونسل میں مختلف شعبہ جات کے ۱۸؍ ماہر ین اور  ۳؍  افسران اس طر ح کل ۲۱؍ اراکین ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ کونسل ریاستی کی ترقی میں ایک انقلابی قدم ثابت ہوگی۔وزیر اعظم نریندر مودی کا ۲۰۲۷ء تک ۵؍ ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کا جو ویژن ہے ،اس نشانہ کو پورا کرنے کیلئے مہاراشٹر کا  بڑا تعاون یقینی  طور پر شامل رہےگا ۔مہاراشٹر کو ایک ٹریلین ڈالر بنانے کا عزم کیا گیا ہے وہ پورا کیاجاسکے گا، اس لئے یہ کونسل انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔‘‘
  انہو ں نے مزید کہا کہ ’’ کونسل کی پہلی میٹنگ میں مختلف شعبوں کے تعلق سے تبادلۂ خیال کیا گیا،زراعت، صنعت اور  انفرا اسٹرکچر کے امور پر خصوصی توجہ دی جائیگی ۔‘‘
  وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ’’معاشی طورپر بہتری کے ساتھ ساتھ کاشتکاری اور اسی طرح عام آدمی کے کام کرنے کی طریقے میں بھی بہتری آنا چاہئے ،اس کے زندگی گزارنے کاانداز بہتر ہونا چاہئے،اسے بہتر سہولتیں مہیا ہونی چاہئے اور عام آدمی کی ترقی کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس کی ترقی کرنا اہمت مقصد بنایا جائے گا۔‘‘ انہوںنے یقین دلایاکہ ’’ ریاست میں بہت  صلاحیت وقوت ہے  اس لئے ہمیںیقین ہے کہ ہم ون ٹریلن بننے کے اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہو ںگے۔‘‘ 
 پریس بریفنگ میں مہاراشٹر اقتصادی مشاورتی کونسل کے چیئرمین این چندر شیکھرن  نے اظہار خیال کیا اور ۲۰۲۷ء تک مہاراشٹر کو ون ٹریلین بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنےکی یقین دہانی کرائی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK