عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں ۷۱؍ ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئی، قیمتوں میں اب تک۳۸؍ فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی جا چکی ہے۔
EPAPER
Updated: July 02, 2026, 8:04 PM IST | New Delhi
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں ۷۱؍ ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئی، قیمتوں میں اب تک۳۸؍ فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی جا چکی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں ۷۱؍ ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئی، قیمتوں میں اب تک۳۸؍ فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امن معاہدے کے لیے ہونے والے مذاکرات میں غیر معمولی پیشرفت کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں امریکہ اور ایران کے درمیان جنگی حالات پیدا ہونے سے پہلے کی سطح پر آگئیں۔ بین الاقوامی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت میں ایک فیصد سے زائد کی تازہ کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد خام تیل کی قیمت ۷۱؍ ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:عمران ہاشمی یا سنی دیول نہیں، اس بار باکس آفس پر شبانہ اعظمی کی حکمرانی ہوگی
واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمتیں ۱۲۶؍ ڈالرس کی بلند ترین سطح کو چھو گئی تھیں، تاہم سفارتی کوششوں کی کامیابی کے بعد قیمتوں میں اب تک ۳۸؍ فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ قطری حکام نے امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے بالواسطہ مذاکرات میں مثبت اور بڑی پیشرفت کی تصدیق کی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:شاہ رخ خان نے خواب کو حقیقت میں بدل دیا ، اولمپکس کیلئے نیا کرکٹ گراؤنڈ
عالمی میڈیا نیٹ ورک الجزیرہ کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھی ایران کے ساتھ جاری ان مذاکرات کو انتہائی مثبت قرار دیا ہے، جس سے مستقل امن معاہدے کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔ سفارتی کوششوں اور کشیدگی میں کمی کے باعث خلیجی ممالک سے دنیا بھر کو خام تیل کی سپلائی کا نظام تیزی سے بہتر ہوا ہے، جس نے مارکیٹ سے سپلائی کے تعطل کا خوف ختم کر دیا ہے۔ عالمی تجارت کی سب سے اہم کڑی یعنی آبنائے ہرمز سے تجارتی اور مال بردار جہازوں کی آمد و رفت میں بتدریج اضافہ ہونے لگا ہے، جس کے باعث عالمی انرجی مارکیٹ پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔