فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے راؤنڈ آف ۳۲؍ میں میکسیکو کے ہاتھوں ۰۔۲؍گول کی مایوس کن شکست کے بعد ایکواڈور کے ہیڈ کوچ سباسٹیان بیکاسیسی نے نم آنکھوں کے ساتھ اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
EPAPER
Updated: July 01, 2026, 6:02 PM IST | New York
فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے راؤنڈ آف ۳۲؍ میں میکسیکو کے ہاتھوں ۰۔۲؍گول کی مایوس کن شکست کے بعد ایکواڈور کے ہیڈ کوچ سباسٹیان بیکاسیسی نے نم آنکھوں کے ساتھ اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے راؤنڈ آف ۳۲؍ میں میکسیکو کے ہاتھوں ۰۔۲؍گول کی مایوس کن شکست کے بعد ایکواڈور کے ہیڈ کوچ سباسٹیان بیکاسیسی نے نم آنکھوں کے ساتھ اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے کوچ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے سفر کو جاری رکھنا چاہتے تھے، لیکن وہ اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہے، اس لیے الگ ہونے کا فیصلہ بالکل واضح ہے۔
یہ بھی پڑھئے:تیل کمپنیوں نے اے ٹی ایف کی قیمتوں میں تقریباً ۵؍ روپے فی لیٹر کی کمی کی
جرمنی کے خلاف ایک تاریخی اور ڈرامائی کامیابی حاصل کر کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے والی ایکواڈور کی ٹیم، تاریخی ازٹیکا اسٹیڈیم میں ہوم گراؤنڈ پر کھیل رہی میکسیکو کی ٹیم کے طوفانی آغاز اور فولادی دفاع کے سامنے بے بس نظر آئی۔میچ کے بعد کانپتی آواز میں گفتگو کرتے ہوئے کوچ بیکاسیسی نے کہا’’ورلڈ کپ کے اس سفر کے ساتھ ہی ہمارا معاہدہ ختم ہو گیا ہے۔ میرا خیال ہے کہ ہم وہ تاریخیکرشمہ دکھانے میں ناکام رہے جس کا ہم نے وعدہ کیا تھا-یعنی اس ورلڈ کپ کو ایکواڈور کی تاریخ کا بہترین ورلڈ کپ بنانا۔ چنانچہ، آج میرا الوداع کہنے کا وقت آ گیا ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہا ’’میں کام جاری رکھنا چاہتا تھا کیونکہ کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کی طرف سے جو محبت اور تعاون مجھے ملا، وہ اس بات کا تقاضا کرتا تھا۔ لیکن میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ فٹبال کی دنیا کیسے کام کرتی ہے۔ یہ فیصلہ تکلیف دہ ضرور ہے، لیکن بالکل درست ہے۔
ایران کا امریکہ پر فیفا ورلڈکپ کی میزبانی کے اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام
ایران نے امریکہ پر فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کی میزبانی کے اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام لگا دیا۔ایرانی دفترِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی رویے کو سیاسی قرار دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ ۲۰۲۶ء ورلڈ کپ میں ایرانی ٹیم کے ساتھ انتہائی نامناسب سلوک کیا گیا۔
یہ بھی پڑھئے:فیفا ورلڈ کپ :میکسیکو نے ۴۰؍ سال بعد ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی حاصل کر لی
اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹیم کے کئی کوچز اور فٹبال فیڈریشن حکام کو امریکی ویزے جاری نہیں کیے گئے، ویزوں کے اجرا میں رکاوٹیں ابتدا ہی سے بڑا مسئلہ رہیں۔ترجمان ایرانی دفترِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ایرانی قومی ٹیم کو میچ وینیو سے الگ مقام پر ٹھہرانا بھی مسئلہ بنا، ایرانی ٹیم کے ساتھ میزبانی کے تقاضوں کے برعکس سلوک کیا گیا۔ اس سے قبل ایرانی فٹبال ٹیم کے کپتان مہدی طارمی نے بھی فیفا ورلڈکپ کے میزبان امریکا پر غیر منصفانہ سلوک کا الزام عائد کیا تھا۔ مہدی طارمی نے کہا تھا کہ فیفا نے مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا لیکن کچھ بھی نہیں بدلا، ایرانی ٹیم کے لاجسٹک عملے اور میڈیا کو ویزے نہیں مل سکے۔ واضح رہے کہ ایران کی ٹیم فیفا ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے سے پہلے ہی باہر ہوچکی ہے۔