Inquilab Logo

دہلی ہائی کورٹ نے کیجریوال کی عدالتی تحویل میں ۲۳؍اپریل تک توسیع کی، سپریم کورٹ کا ای ڈی کو نوٹس

Updated: April 15, 2024, 5:41 PM IST | New Delhi

دہلی ہائی کورٹ نے آج اروند کیجریوال کی مرکزی تفتیشی ایجنسی ای ڈی کی عدالتی تحویل میں ۲۳؍ اپریل تک کی توسیع کی ہے۔ ای ڈی نے عدالت سے ۱۴؍ دن کی توسیع کی مانگ کی تھی اور کہا تھا کہ تفتیش اہم مرحلے میں ہے۔ سپریم کورٹ نے کیجریوال کے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی عرضی پر ای ڈی کونوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا ہے۔

Arvind Kejriwal Photo: INN
اروند کیجریوال ۔ تصویر: آئی این این

منی لانڈرنگ کیس میں دہلی ہائی کورٹ نے دہلی کےو زیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی عدالتی تحویل میں ۲۳؍ اپریل تک کی توسیع کی ہے۔ آج کیجریوال کو ان کی عدالتی تحویل کے ختم ہونے کے بعد ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت کےر وبروحاضر کیا گیا تھا جہاں سی بی آئی اور ای ڈی کیلئے مخصوص جج کاویری باویجا نے ان کی عدالتی تحویل میں ۲۳؍ اپریل تک کی توسیع کی ہے۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی نے عدالت سے کیجریوال کی حراست میں ۱۴؍ دن کی توسیع کی مانگ کی تھی اور کہا تھا کہ تفتیش اہم مرحلے میں ہے۔ واضح رہے کہ اس معاملے میں عدالت نے یکم اپریل کو کیجریوال کو ۱۵؍ اپریل تک ای ڈی کی تحویل میں بھیجا تھا۔ای ڈی نے الزام عائد کیا تھا کہ کیجریوال دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں کلیدی ملزم ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ممبئی سے بلند شہر جانے والی ٹرین میں مسلم تاجر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا

سپریم کورٹ نے ای ڈی سے جواب طلب کیا
سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں کیجریوال کی ای ڈی کی حراست کو چیلنج کرنے والی درخواست پر مرکزی تفتیشی ایجنسی سے جواب طلب کیا ہے۔جسٹس سنجیوکھنا اوردیپانکر دتا کی بینچ نے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی کیجریوال کی درخواست پر ای ڈی کو نوٹس جاری کیا ہے۔ خیال رہے کہ کیجریوال نے سپریم کورٹ میں دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا جس نے کیجریوال کی ای ڈی کی حراست کو برقرار رکھا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK