Inquilab Logo

دیونار مذبح شروع کیا جائے۔ رکن اسمبلی رئیس شیخ کا مطالبہ

Updated: June 24, 2020, 12:13 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی )سے کارپوریٹروں نے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس سے حفاظت کیلئے تمام احتیاطی اقدامات کے ساتھ عیدالاضحی کےموقع پر دیونار مذبح شروع کیا جائے تاکہ ممبئی کے مسلمانوں کو قربانی کا فریضہ ادا کرنے میں سہولت ہو سکے۔اس تعلق سے میونسپل کمشنر نے غور کرنے کا یقین دلایا ہے ۔

Eid al Adha - Pic : INN
عیدالاضحی۔ تصویر : آئی این این

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی )سے کارپوریٹروں نے مطالبہ کیا  ہے کہ کورونا وائرس سے حفاظت کیلئے تمام احتیاطی اقدامات کے ساتھ عیدالاضحی کےموقع پر دیونار  مذبح شروع کیا جائے تاکہ ممبئی کے مسلمانوں کو قربانی  کا  فریضہ ادا کرنے میں سہولت ہو سکے۔اس تعلق سے میونسپل کمشنر نے غور کرنے کا یقین دلایا ہے  ۔
 اس سلسلے میں بھیونڈی کے رکن اسمبلی اور بی ایم سی میں سماجوادی پارٹی کے گروپ لیڈر رئیس شیخ نے ممبئی کی  میئر کشوری پیڈنیکر کومکتوب دے کر دیونا مذبح میں عید قرباں کے موقع پر جانوروں کی خرید و فروخت اور قربانی کا نظم کرنے کا  مطالبہ کیا ہے۔ اس معاملے پر منگل کو بی ایم سی میں منعقدہ گروپ لیڈروںکی میٹنگ میں بھی تبادلۂ  خیال کیا گیا۔
 اس تعلق سے رئیس شیخ نے بتایاکہ’’ ویڈیو کانفرنسنگ(وی سی)  کے ذریعے بی ایم سی کے گروپ لیڈران کی میٹنگ میں مَیں نے بتایا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے لڑنے کے تمام انتظامات کے ساتھ ’مشن بگن اگین ‘ کے نعرے کے ساتھ متعدد کاروبار شروع کرنے کی اجازت دی جارہی ہے۔ بی ایم سی بھی ہر ممکن طریقے سے جنگی پیمانے پر کوروناوائرس سے شہرکو پاک کرنے کے عز م کے تحت  کام کر رہی ہے ۔ اسی دوران ۳۱؍ جولائی کو عید الاضحی منائی جائے گی ۔ شہرو مضافات میں بڑی تعداد میںمسلمان آباد ہیں   لہٰذا ہر سال کی  طرح امسال بھی قربانی کے مذہبی فریضہ کو ادا کرنے کیلئے جانوروں کی خرید  وفروخت  اور قربانی کا نظم شہری انتظامیہ کی جانب سے دیونار مذبح میں کیا جانا چاہئے۔‘‘ 
 انہوں نے مزید بتایا کہ ’’کانگریس کے گروپ لیڈر روی راجا نے بھی اس  مطالبے کی حمایت کی۔ ہمارے مطالبہ پر میونسپل کمشنر نے  غور کرنے کا روایتی جواب دیا تھا لیکن میئر کشوری پیڈنیکرنے معاملہ کی حساسیت کو محسوس کرتے ہوئے میونسپل کمشنر کو اس ضمن میں سنجیدگی سے غور کرنے اور جلد تجویز  پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔‘‘
 میئر کی ہدایت پر میونسپل کمشنر اقبال سنگھ چہل نے یقین دلایا ہے کہ  وہ اس تعلق سے تفصیلی جائزہ لینے کے بعد میئر سے تبادلۂ خیال کریں گے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK