Inquilab Logo

آربی آئی کے بعد پے ٹی ایم پر ای ڈی کی کارروائی

Updated: February 15, 2024, 11:05 AM IST | New Delhi

ای ڈی اس بات کی جانچ کر رہا ہے کہ آیا پے ٹی ایم اور اس کے بینکنگ ساتھی غیر ملکی کرنسی کے تبادلے کے قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تو نہیں

RBI has taken action against Paytm Payments Bank
پے ٹی ایم پیمنٹس بینک کیخلاف آر بی آئی نے کارروائی کی ہے

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی کارروائی کے بعدہندوستان کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پے ٹی ایم پیمنٹس بینک کے خلاف ابتدائی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔  آپ کو بتاتے چلیں کہ ای ڈی نے یہ قدم ریزرو بینک کی جانب سے پے ٹی ایم پیمنٹس بینک کے خلاف اصولوں کی خلاف ورزی پر اٹھایا ہے۔ آر بی آئی نے   نے پے ٹی ایم  کی کمپنی پے ٹی ایم پیمنٹس بینک  کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے بیشتر کاروبار بشمول ڈپازٹس، کریڈٹ پروڈکٹس اور اس کے مقبول ڈیجیٹل والیٹ کو ۲۹؍فروری تک بند کر دے۔
 پے ٹی ایم کی جانب سے  بتایا کہ’’ہم نے ہمیشہ  دیانتداری سے سبھی تقاضوں پورا کیاہے۔‘‘ رپورٹ میں تحقیقات سے متعلق مزید کوئی تفصیلات نہیں ہیں۔ فی الحال پے ٹی ایم یا ای ڈی کی طرف سے اس معاملے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے اور خبر لکھے جانے تک کوئی اطلاع نہیں تھی۔  
 روئٹرس نے گزشتہ ہفتے اطلاع دی تھی کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اس بات کی جانچ کر رہا ہے کہ آیا پے ٹی ایم اور اس کے بینکنگ ساتھی غیر ملکی کرنسی کے تبادلے کے قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے تاہم آن لائن پیمنٹ پلیٹ فارم نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مرکزی بینک کی کارروائی کے بعد پے ٹی ایم  نے اپنا مارکیٹ ویلیو کا تقریباً ۵۵؍ فیصدگنوا دیا ہے۔ بدھ کو کمپنی کے حصص میں تقریباً۱۰؍ فیصد کی کمی ہوئی۔ پے ٹی ایم کے حصص پچھلے ایک مہینے میں۵۱ء۴۵؍ فیصد گرے ہیں۔ ساتھ ہی کمپنی کے حصص میں گزشتہ ۵؍ دنوں میں ۲۶ء۴۲؍  فیصد کی کمی آئی ہے۔
  آپ کو بتاتے چلیں کہ آر بی آئی  کی کارروائی کے بعد پے ٹی ایم  کے شیئرس میں گراوٹ کا رجحان جاری ہے۔ حال ہی میں ریزرو بینک آف انڈیا نے پے ٹی ایم پیمنٹس بینک پر پابندی لگا دی تھی، جس کے بعد پے ٹی ایم کے حصص مسلسل گر رہے ہیں۔یہی نہیں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پے ٹی ایم پیمنٹس بینک کی جانچ شروع کرنے کی وجہ سے پے ٹی ایم کے شیئرس میں زبردست فروخت دیکھی جا رہی ہے۔   ایک رپورٹ کے مطابق ای ڈی نے پے ٹی ایم پیمنٹس بینک کی جانچ شروع کر دی ہے۔ ای ڈی منی لانڈرنگ اور فارن ایکسچینج سے متعلق لین دین کی تحقیقات کر رہا ہے۔ فی الحال، پے ٹی ایم پیمنٹس بینک ای ڈی اور آر بی آئی کی جانچ میں ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK