Inquilab Logo

پرجول ریونا کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی: ایچ ڈی دیوے گوڈا

Updated: May 18, 2024, 8:19 PM IST | New Delhi

سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا نے اپنے پوتے پرجول ریونا کے تعلق سے کہا کہ اس کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی اور اسے بچایا نہیں جائے گا۔ دعویٰ کیا کہ ان کے بیٹے ایچ ڈی ریونا کے خلاف معاملات جھوٹے ہیں۔

Women burning photo of Prajwal Reona. Photo: INN
خواتین پرجول ریونا کی تصویر جلاتے ہوئے۔ تصویر:آئی این این

سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا نے آج کہا کہ ان کے پوتے اور لوک سبھا کے رکن پارلیمان پرجول ریونا کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات کے تعلق سے کارروائی کی جائے گی۔ گوڈا نے مزید کہا کہ ’’پرجول ریونا کو بچایا نہیں جائے گا۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے بیٹے ایچ ڈی ریونا  کے خلاف معاملات جھوٹے ہیں۔ خیال رہے کہ ایچ ڈی ریونا پراجوال ریونا کے والد ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: مغربی افغانستان کے گھور قصبے میں سیلاب، ۵۰؍ افراد ہلاک

یاد رہے کہ بنگلور کورٹ نے پیر کو پراجوال ریونا کے خلاف جنسی ہراسانی کے معاملے میں خاتون کا مبینہ طور پراغوا کرنے کے معاملے میں ضمانت دی تھی۔ پولیس نے ۴؍ مئی کو خاتون کے پڑوسی کی شکایت کے بعد، جس نےکہا تھا کہ پرجول ریونا نے خاتون کی عصمت دری کی ہے، ایچ ڈی ریونا کو حراست میں لیا تھا۔ ایچ ڈی دیوے گوڈا  نے رپورٹرس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو یہ بھی معلوم ہونا چائے کہ ایچ ڈی ریونا کے خلاف جھوٹے معاملات درج کئے گئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے خاندان کے کسی بھی فرد کو پراجوال ریونا کے خلاف کیس پر کوئی اعتراض نہیں۔ اس کیس میں بہت سے افراد ملوث ہیں لیکن میں ان کا نام نہیں لینا چاہتا۔ تاہم، جو بھی اس میں ملوث ہیں انہیں سزا دی جائے گی اور متاثرہ خواتین کو انصاف دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے: چلی: طلبہ کا صدر گیبرئیل بوریک کو خط، اسرائیل کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ

پراجوال ریونا کے خلاف کیس پر خاندان کے کسی فرد کو کوئی اعتراض نہیں: دیوے گوڈا
خیال رہے کہ ۲۷؍ اپریل کو کرناٹک میں کانگریس حکومت نے پرجول ریونا کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات کی تفتیش کرنے کیلئے مخصوص تفتیشی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب حلقے میں لوک سبھا انتخابات سے پہلے متعدد خواتین کے خلاف جنسی ہراسانی کی ویڈیوز منظرعام پر آئی تھیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ پراجوال ریونا فی الوقت جرمنی میں ہے۔ اس کیس کے سامنے آنے کے فوراً بعد ۳؍خواتین نےپراجوال ریونا کے خلاف جنسی ہراسانی کے کیس درج کئے تھے۔۲۸؍ اپریل کو کرناٹک پولیس نے ایچ ڈی ریونا اور پرجول ریونا کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK