• Wed, 02 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایران امریکہ مذاکرات کی بحالی کیلئے کوششیں جاری ہیں : قطر

Updated: September 02, 2026, 1:37 PM IST | Agency | Doha

وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد انصاری نے کہا کہ فریقوں پر زور دیاجارہا ہے کہ وہ حکمت سے کام لیں اورگفتگو پر واپس آئیں۔

Qatari Foreign Ministry spokesman Majid Al-Ansari. Picture: INN
قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری۔ تصویر: آئی این این

قطری وزارت خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ خطے میں کشیدگی کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ دوحہ ایران اور امریکہ کے درمیان بات چیت کی بحالی کے مقصد سے مختلف فریقوں کے ساتھ اپنی کوششوں اور رابطوں کو تیز کر رہا ہے۔وزیراعظم کے مشیر اور قطری وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان ڈاکٹر ماجد الانصاری نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ دوحہ اپنے ثالثی کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کشیدگی میں کمی لانے اور تمام فریقوں پر زور دینے کے لیے اپنی علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں اور رابطوں کو جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ وہ حکمت سے کام لیں اور مذاکرات کی میز پر واپس آئیں۔الانصاری نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ خلیجی ممالک نے اپنی قیادت کی حکمت، اپنی معیشتوں کی مضبوطی اور اپنے بین الاقوامی مقام کی بدولت ماضی کے بحرانوں پر قابو پانے کی اپنی صلاحیت کو ثابت کر دیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: نیپال کی جرأت، امریکہ، چین اور ہندوستان سے معاوضہ مانگا

انہوں نے ثالثی اور تنازعات کے حل میں اپنے فعال کردار کے جاری رہنے کی تصدیق کی۔لیبیا کے معاملے میں ترجمان نے لیبیا میں اپنے بھائیوں کی حمایت جاری رکھنے اور ایک ایسے اتفا ق رائے کی طرف بڑھنے پر زور دیا جو لیبیائی عوام کی امنگوں کو پورا کرے اور ملک کیلئے بہتر مستقبل کی ضمانت دے۔علاقائی صورتحال کے حوالے سے الانصاری نے واضح کیا کہ قطر اسرائیلی زیادتیوں اور خلاف ورزیوں کا خاتمہ کرنے کیلئے علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے مغربی کنارے، غزہ پٹی، لبنان، شام اور بیت المقدس میں کشیدگی کا فائدہ اٹھاکرنیا بحران مسلط کرنے کی کوششو ں سے خبر دارکیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK