Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایلون مسک نے ٹویٹر کا نام تبدیل کر دیا

Updated: July 24, 2023, 2:38 PM IST | New Delhi

ایکس کوم ایک آن لائن بینک ہے جسے ایلون مسک نے ۱۹۹۹ءمیں مشترکہ طور پر قائم کیا تھا

Elon Musk. Photo : INN
ایلون مسک۔ تصویر : آئی این این

ایلون مسک نے ٹویٹر کو ایکس کے نام سے تبدیل کیا ہے۔اس ضمن میں کمپنی کے مالک ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی کے لو گو کو ’’ ایکس ‘‘ میں تبدیل کیا گیاہے۔ ڈومین ایکسکوم اب ٹویٹر سے ری ڈائریکٹ ہو رہا ہے، کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ کچھ ماہ بعد کمپنی کے نام کو ایکس سے تبدیل کیاجائےگا جس کے بعد ٹویٹر کےپرانے لوگو برڈ کا استعمال نہیں ہو گا۔ایلون مسک کی قیادت میں یہ ٹویٹر پر ہونے والی اہم تبدیلی ہے ۔ انہوں نےٹویٹر کی قیادت سنبھالنے کے بعد کئی ملازمین کو کمپنی سے برطرف کیا تھااور صارفین پر بھی کئی طرح کی پابندیاں عائد کی تھیں ۔ خیال رہے کہ کمپنی نے اپنےسائٹ کوڈ تک ان محققین کی مفت رسائی کو بھی ناممکن بنایا تھا جنہوں نے ٹویٹر کو نفرت انگیز تقاریر اور غلط معلومات کو عام کرنے کیلئے استعمال کیا تھا۔ ٹویٹرپر تبدیل ہونے والی چیزیں  کمپنی کے لوگو( بلیو برڈ ) کوتبدیل کیاجائے گا کیونکہ ایلون مسک نےایکس نامی لوگو کواپنانے کااعلان کیا ہے۔ اس اہم تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹویٹر پر ان کی پروفائل تصویرلفظ ایکس تھی جو انہوں نے ٹویٹر کے ایک صارف سے حاصل کی تھی ۔ایلون مسک نےکمپنی کے نام میں تبدیلی کے تعلق سےتمام ملازمین کو میل روانہ کئے ہیں ۔ واضح رہے کہ اس طرح انہوں نے ٹویٹر کے ایڈریس سے آخری مرتبہ میل کیا ہے۔ ایکس کوم کیا ہے ؟ ایکس کوم ایک آن لائن بینک تھا جسےایلون مسک نے ۱۹۹۹ء میں مشترکہ طور پر قائم کیا تھا۔ واضح رہےکہ ایلون مسک کی راکیٹ کمپنی اسپیس ایکس کے نام میں لفظ ایکس موجود ہے اور ٹیسلا کےپہلے ایس یو وی ماڈل کے نام میں بھی لفظ ایکس پایا جاتا ہے، کہا جا رہا ہے کہ ایلون مسک کو لفظ ایکس سے کافی دلچسپی ہے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK