Inquilab Logo Happiest Places to Work

ملک میں پھیلائی جارہی نفرت کا خاتمہ محبت اوربھائی چارے ہی سے ممکن

Updated: September 04, 2022, 10:59 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai

گاندھی کے نظریات کوعام کرنا وقت کی اہم ضرورت ۔گاندھی بُک سینٹر میںنفرتیں بھارت چھوڑو،سماج جوڑو ،انسان جوڑوکا نعرہ

At the meeting organized under the theme `Quit Hate India` at the Gandhi Book Centre, the participants discussed
گاندھی بک سینٹر میں’نفرتیں بھارت چھوڑو‘کےتحت منعقدہ میٹنگ میںحاضرین تبادلۂ خیال کرتے ہوئے۔

لک میںپھیلائی جارہی نفرت کا خاتمہ محبت اور بھائی چارے کے فروغ سے ہی ممکن ہے ۔ملک کے موجودہ حالات میںگاندھی جی کے نظریات کوفروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔گاندھی بک سینٹر گرانٹ روڈ میں سنیچر کو’نفرتیں بھارت چھوڑو،دیش جوڑو ،سماج جوڑو اور انسان جوڑو‘مہم کے تحت میٹنگ میںذمہ داران نے مذکورہ بالااظہارخیال کیا۔
نفرت کا جواب نفرت نہیںمحبت سے دینا ہے 
 تشار گاندھی نے میٹنگ میں ملک کے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کیا لیکن پُرعزم انداز میں کہاکہ ہم سب کومل جل کرحالات کا مقابلہ کرنا ہے ۔نفرت کا جواب نفرت نہیں بلکہ محبت سے دینا ہے اور نفرت کاخاتمہ محبت اورپیار سے ہی ممکن ہے ۔اس کےعلاوہ آج کے دور میںہم سب کو گاندھی کے نظریات کوگھرگھرپہنچانا ہے جس میںعدم تشدد ،رواداری اورسماج کوجوڑنے کا پیغام دیا گیا ہے۔‘‘
آئین اورجمہوریت میںیقین رکھنے والوں کی ذمہ داری ہے 
  ودیا چوہان نے کہا کہ ’’ آج جس طرح آئین اور جمہوریت پرحملے ہورہے ہیں،اس سے ہر شخص واقف ہے۔ ایسے میںہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئین اور جمہوریت کے تحفظ اوراس کےبقاء کیلئے میدان میں آئے۔‘‘ 
 سی پی آئی کے سیکریٹری پرکاش ریڈی نے کہا کہ ’’ کوئی دن ایسا نہیںگزرتا ہے جب آئینی اداروں کونقصان پہنچانے کی حکومت کی جانب سے کوشش نہ کی جاتی ہو، اس لئے سبھی کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسی مہم سے جڑکر اس کوتقویت پہنچائےتاکہ ایسی طاقتوں کو شکست دی جاسکے۔‘‘مہرعلی سینٹر کی ذمہ دار گڈی نے کہا کہ ’’ یہ انتہائی نازک وقت ہے ،لیکن ان ہی حالات میںہم سب کی ذمہ داری اوربڑھ جاتی ہے کہ عزم وحوصلے کے ساتھ حالات کا مقابلہ کریں۔‘‘ 
نفرتیں بھارت چھوڑو کے تحت کیا طے پایا
 میٹنگ میںطے پایا کہ’ نفرتیں بھارت چھوڑو‘ کے تحت ممبئی ، تھانے ،واشی اوردیگراضلاع میںمہم جاری رکھی جائے گی اور گاندھی جینتی سےیومِ آئین تک اس میںتیزی لائی جائے گی اورہرشعبے کے لوگوں کو اس مہم کاحصہ بنایا جائے گا ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK