Inquilab Logo

ایکناتھ شندے کو چھوڑ کر تمام شیوسینک پارٹی میں واپس آئیں گے

Updated: March 18, 2023, 10:03 AM IST | nashik

سنجے رائوت نے دعویٰ کیا کہ’ شندے حکومت جلد ہی گر جائے گی، اس کے بعد تمام باغی راکین لوٹ آئیں گے مگر ہم شندے کو واپس نہیں لیں گے‘

Shiv Sena(uddhav ) spokesperson Sanjay Raut
شیوسینا ( ادھو) کے ترجمان سنجے رائوت

 اپنے بیانات کے سبب سرخیوں  میں رہنے والے شیوسینا ( ادھو) لیڈر سنجے رائوت  نے یہ سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے کہ جلد ہی ایکناتھ شندے کو  چھوڑ کر وہ تمام لیڈران جو  شیوسینا چھوڑ کر گئے ہیں پارٹی میں لوٹ آئے ہیں۔  سنجے رائوت کا کہناہے کہ ان کی پارٹی ہی اصل شیوسینا ہے ۔ اسلئے جلد ہی موجودہ حکومت گر جائے گی۔  انہوں نے کہا کہ’’ صرف ایکناتھ شندے واپس نہیں آئیں گے کیونکہ ہم انہیں دوبارہ پارٹی میں نہیں لیں گے۔‘‘
   واضح رہے کہ ۲۶؍ مارچ کو مالیگائوں میں ادھو ٹھاکرے کا ایک جلسہ ٔ عام ہے اسی کی تیاریوں کا جائزہ لینے کی غرض سے  سنجے رائوت مالیگائوں جا رہے ہیں۔ اسی دوران انہوں نے ناسک میں قیام کیا جہاں انہوں نے  میڈیا کے سامنے یہ بیان دیا۔    انہوں نے کہا کہ ’’ ادھو ٹھاکرے نے کوکن کے کھیڑ علاقے میں  ایک جلسہ سے خطاب کیا تھا۔ اس کے بعد دیگر مقامات پر جلسۂ عام کے انعقاد کا فیصلہ کیا تھا۔  اب وہ  ۲۶؍ تاریخ کو مالیگائوں میں بھی ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔    انہوں نے کہا کہ ’’ ہیرے گھرانہ   سیاست میں اہمیت کا حامل خاندان ہے۔  ادوئے ہیرے کو جلد ہی اہم ذمہ داری سونپی جائے گی۔  ‘‘ سنجے رائوت کے مطابق ’’ مالیگائوں یہ شیوسینا کا قلعہ ہے۔ غداروں کا نہیں۔  ‘‘ سنجے رائوت نے کہا ’’ کیا مسلم سماج صرف مودی کی حمایت کرے گا۔ اب مسلم سماج ہمارے ساتھ کھڑا ہے۔ ‘‘ 
   ایکناتھ شندے حکومت کے تعلق سے پوچھے گئے ایک سوال پر سنجےرائوت نے جواب دیا ’’ کس طرح کی سیاست ہو رہی ہے ،ا ب لوگوں میں کی سمجھ میں  آ گیا ہے۔ حکومت جس طرح سے کام کر رہی ہے اس لحاظ سے یہ حکومت  جلد ہی گر جائے گی۔ ‘‘  انہوں نے کہا ’’حکومت گرنے کے بعد شیوسینا چھوڑ کر جانے والے تمام اراکین واپس پارٹی میں آجائیں گے۔  ایکناتھ شندے کو چھوڑ کر تمام لیڈران واپس آجائیں گے۔‘‘  انہوں نے کہا ’’ ہم خود شیوسینا کو پارٹی میں واپس نہیں لیں گے۔‘‘ مہاوکاس اگھاڑی کے تعلق سے شیوسینا کے ترجمان نے کہا  کہ’’ ہم اسمبلی الیکشن اور پارلیمانی الیکشن ساتھ مل کر لڑیں گے اور سیٹوں کی تقسیم پر کوئی اختلاف نہیں ہوگا اس کا مجھے پورا یقین ہے۔ ‘‘ 

shiv sena Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK