Inquilab Logo Happiest Places to Work

پی ایس جی نے آرسنل کو ہراکر چمپئن لیگ کے فائنل میں قدم رکھا

Updated: May 09, 2025, 1:06 PM IST | Agency | Paris

سیمی فائنل کے دوسرے مرحلے کے مقابلے میں فاتح ٹیم نے ایک کے مقابلے۲؍گول سے کامیابی حاصل کی،روئز اور اشرف نے گول کئے۔

Fabian Ruiz (centre) celebrates with teammates after scoring. Photo: INN
فیبین روئز(بیچ میں)گول کرنے کے بعد ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ خوشی مناتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

فیبین روئز اور اشرف حکیمی  کے گول کی بدولت  پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) نے بدھ کی رات اپنے سیمی فائنل کے دوسرے مرحلے میں آرسنل کو ایک کے مقابلے ۲؍ گول سے ہرا کر چمپئن لیگ کے فائنل میں ۱۔۳؍ کی مجموعی برتری کے ساتھ قدم رکھا۔ کلب کی تاریخ میں یہ دوسری مرتبہ ہے  جب پی ایس جی  فائنل میں پہنچی ہے۔
روئز اور حکیمی کے گول نے فتح کو یقینی بنایا
 پی ایس جی، جس نے سیمی فائنل کے پہلے مرحلے میں ایک صفرکی برتری حاصل کی تھی، اپنے ہوم گراؤنڈ’ `پارک ڈیس پرنسز‘میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ۲۷؍ویں منٹ میں فیبین روئز نے باکس کے باہر سے طاقتور شاٹ لگا کر ٹیم کےلئے پہلا گول کر دیا۔ اس کے بعد دوسرے ہاف میں اشرف حکیمی نے ۷۲؍ویں منٹ میں دوسرا گول کر کے میچ کو تقریباً یکطرفہ کر دیا۔ حالانکہ آرسنل کے کھلاڑی ساکا نے ایک گول کرتے ہوئے میچ میں واپسی کی امید جگائی تھی۔ بکائیو ساکا نے ۷۶؍ ویں منٹ میں گول کیالیکن  اس کے کچھ دیر بعد  وہ اپنی ٹیم کیلئے ایک اور گول کرنے کا موقع گنوا بیٹھے۔ 
متنازع پنالٹی اور موقع ضائع ہوا
  دوسرے ہاف کے ۶۴؍ویں منٹ میں پی ایس جی کو ایک متنازع پنالٹی اُس وقت ملی جب  اشرف حکیمی کا شاٹ آرسنل کے لیوس سکیلی کے ہاتھ سے لگ گئی۔ تاہم پنالٹی لینے آئے وٹِنہا  اس موقع کو گول میں تبدیل نہ کر سکے کیونکہ آرسنل کے گول کیپر ڈیوڈ رایا نے شاندار طریقے سے  اسے روک لیا۔
 فائنل میں پی ایس جی کا مقابلہ انٹر میلان سے ہوگا
 پی ایس جی اب یکم جون کو فائنل میں میونخ میں انٹر میلان سے مقابلہ کرے گی۔ اس سے قبل پی ایس جی ۲۰۲۰ءمیں فائنل میں پہنچی تھی جہاں اسے بائرن میونخ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔  دوسری جانب اثنا آرسنل کا فائنل میں پہنچنے کا خواب چکنا چور ہوگا۔یاد رہے کہ ۱۹؍سال بعد وہ فائنل میں پہنچنے کیلئے کھیل رہا تھا لیکن اس کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔ 
گول کیپر کی شاندارکارکردگی
   پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کے گول کیپر گیانلوگی ڈوناروما نے پورے میچ کے دوران شاندار کارکردگی کامظاہرہکیا اورآرسنل کے کھلاڑیوں کی متعدد کوششوں کو ناکام بنا دیا۔اتالوی گول کیپر، جو ایمریٹس اسٹیڈیم میں پہلے مرحلے میں بھی غیر معمولی تھے، نے شاندار بچاؤ کرتے ہوئے آرسنل کو ابتدائی برتری حاصل کرنے سے روکا۔ انہوں نے گیبریل مارٹینیلی کے ایک یقینی گول کو روکا اور پھر مارٹن اوڈیگارڈ کے ایک طویل فاصلے سے لگائے گئے نچلے شاٹ کو اس سے بھی بہتر انداز میں بچایا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK