Inquilab Logo

کسانوں کا بھارت بند، جھارکھنڈ میں ٹریفک متاثر

Updated: March 26, 2021, 2:36 PM IST | Agency | Ranchi

مرکزی حکومت کے تین نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے آج  بھارت بند کے پیش نظر جھار کھنڈ  میں جہاں سکیورٹی  کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،  وہیں گاڑیوں کی نقل وحمل  متاثر ہوئی  ہے ۔  بھارت بند کی کال کے  سبب ریاست بھر میں سڑکوں پر گاڑیوں کی نقل و حرکت متاثر ہوئی ہے ، لیکن دارالحکومت رانچی میں بند کا کوئی خاص اثر نہیں  دیکھا جا رہا  ہے۔ وہیں  ماؤنوازوں کی طرف سے بھارت بند کی حمایت کرنے  کی وجہ سے نکسل متاثرہ دیہی علاقوں میں اس  کا  ملا جلا  اثر  دیکھا جارہا ہے۔ ماؤنوازوں کے بند  میں شامل ہونے سے جھار کھنڈ پولیس  متحرک  ہو  گئی  ہے ۔

Bharat Bandh - Pic : PTI
بھارت بند ریلی ۔ تصویر : پی ٹی آئی

مرکزی حکومت کے تین نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے آج  بھارت بند کے پیش نظر جھار کھنڈ  میں جہاں سکیورٹی  کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،  وہیں گاڑیوں کی نقل وحمل  متاثر ہوئی  ہے ۔

     بھارت بند کی کال کے  سبب ریاست بھر میں سڑکوں پر گاڑیوں کی نقل و حرکت متاثر ہوئی ہے ، لیکن دارالحکومت رانچی میں بند کا کوئی خاص اثر نہیں  دیکھا جا رہا  ہے۔ وہیں  ماؤنوازوں کی طرف سے بھارت بند کی حمایت کرنے  کی وجہ سے نکسل متاثرہ دیہی علاقوں میں اس  کا  ملا جلا  اثر  دیکھا جارہا ہے۔ ماؤنوازوں کے بند  میں شامل ہونے سے جھار کھنڈ پولیس  متحرک  ہو  گئی  ہے ۔ 

بھارت بند کال کی وجہ سے  بہار جانے والی  طویل مسافت کی گاڑیاں کو بند کر دیا  ہے ۔ تاہم  قومی شاہراہوں اور دیگر بڑی سڑکوں پر مال گاڑیوں اور نجی گاڑیوں کا آپریشن معمول  کے مطابق جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK