Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان نے مشہور پاکستانی اداکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بلاک کر دیئے

Updated: May 01, 2025, 4:16 PM IST | Mumbai

ہندوستان نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے تنازع کے دوران مشہور پاکستانی اداکاورں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بلاک کر دیئے ہیں۔ ہندوستان نے جن پاکستانی اداکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بلاک کئے ہیں ان میں ماہرہ خان، ہانیہ عامر، سجل علی، مایا علی، علی ظفر، یمنیٰ زیدی وغیرہ شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ہندوستان نے تقریباً ۱۶؍ پاکستانی چینلوں پر بھی پابندی عائد کی ہے۔

Fawad Khan, Ali Zafar and Mahira Khan. Photo: INN
فواد خان، علی ظفر اور ماہرہ خان۔ تصویر: آئی این این

ہند پاک تنازع کے دوران ہندوستان نے سرحد پار پاکستان کے اہم اداکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹ بلاک کر دیئے ہیں۔ نئی دہلی نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد آہستہ آہستہ اس طرح کے اقدامات کرنے کی شروعات کی تھی۔ یاد رہے کہ’’پہلگام دہشت گردانہ حملے‘‘ کے نتیجے میں تقریباً ۲۶؍ افراد کی موت ہوئی تھی جبکہ دیگر زخمی ہوئےتھے۔ ایک ہندوستانی صارف نے بلاک کئے گئے انسٹاگرام اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرنے کے بعد اطلاع دی کہ ’’مذکورہ اکاؤنٹس کے ڈیٹا ہندوستان میں دستیاب نہیں ہیں۔ ان اکاؤنٹس کے مواد پر پابندی اس لئے عائد کی گئی ہے کیونکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو حکومت کے احکامات کی پاسداری کرنی پڑی ہے۔‘‘

پاکستان کے تقریباً ۱۶؍ یوٹیوب چینلوں پر پابندی عائد
 ہندوستان نے جن شہریوں کے اکاؤٹس پر پابندی عائد کی ہے ان میں پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف بھی شامل ہیں۔ ہندوستان نے پاکستان کے تقریباً ۱۶؍ یوٹیوب چینلوں پر پابندی عائد کی ہے جن کے ۶۳؍ملین سبسکرائبرز ہیں۔ جن یوٹیوب چینلوں پر پابندی عائدکی گئی ہے جن میں نیوز چینلس بھی شامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: پنکج ترپاٹھی کی ویب سیریز ’’کریمنل جسٹس‘‘ سیزن ۴، ۲۲؍ مئی کو جیو ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی

کن اداکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بلاک کئے گئے ہیں؟
ہندوستان نے جن پاکستانی اداکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بلاک کئے ہیں ان میں علی ظفر، عائزہ خان، ماہرہ خان، مایا علی، اقراء عزیز حسین، صنم سعید، سجل علی، ہانیہ عامر وغیرہ شامل ہیں۔ مداحوں نے نوٹ کیا کہ ہندوستان نے مشہور پاکستانی اداکاروں جیسے فواد خان اور فہد مصطفیٰ کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بھی بلاک کر دیئے ہیں۔ علاوہ ازیں پاکستانی اداکاراؤں جیسے صبا قمر، مہوش حیات، عروہ حسین، یمنیٰ زیدی وغیرہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بھی بلاک کئے گئے ہیں۔ اسلام آباد نے دعویٰ کیا ہے کہ پڑوسی ملک اگلے ۲۴؍ تا ۳۶؍ گھنٹوں میں فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے مسلح فوج کو آزادی دی ہے کہ وہ ’’پہلگام دہشت گردانہ حملے‘‘ کے جوابی حملے کیلئے وقت اور طریقۂ کار کا فیصلہ کرے۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK