Inquilab Logo

۲۱؍ سالہ شبھ کرن سنگھ کی موت کی ذمہ دار مرکزی حکومت ہے: سمیوکت کسان مورچہ

Updated: February 22, 2024, 2:28 PM IST | New Delhi

سمیوکت کسان مورچا نے آج الزام عائد کیا کہ کسانوں کے خلاف ہریانہ پولیس کی کارروائی کے دوران ۲۱ ؍ سالہ نوجوان کسان شبھ کرن سنگھ کی موت کی ذمہ دارمکمل طور پر مرکزی حکومت ہے۔ شبھ کرن سنگھ کے اہل خانہ اور کسانوں کے گروپ نے حکومت کی جانب سے کوئی بھی کارروائی ہونے سے قبل ان کی لاش لینے سے انکار کیا ہے۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے شبھ کرن سنگھ کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور قانونی کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے۔ راہل گاندھی نے بھی شبھ کرن کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔

ShubKaran Singh who has passed away. Image: X
شبھ کرن سنگھ جن کی موت ہوئی ہے۔ تصویر: ایکس

بدھ کو سمیوکت کسان مورچہ نے الزام عائد کیا کہ کسانوں کے خلاف ہریانہ پولیس کی کارروائی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے ۲۱؍ سالہ نوجوان کسان کی موت کیلئے ممرکزی حکومت مکمل طور پر ذمہ دار ہے۔ مہلوک کی شناخت شبھ کرن سنگھ کے طور پر کی گئی ہے، جس کا تعلق  بھٹنڈہ ضلع سے تھا، جس کی موت ہریانہ پولیس کی فائرنگ کے دوران گولی لگنے اور سرپر چوٹ لگنے کے سبب ہوئی ہے۔سنگھ کے خاندان اور کسانوں کے گروہ نے حکومت کی جانب سے کاررووائی کرنے سے قبل اس کی لاش لینے سے انکار کر دیا ہے۔ ہندوستان ٹائمس کے مطابق سنگھ، ایک چھوٹا زمیندار تھا، وہ اپنے خاندان کی کفالت کرتا تھا جن میں اس کے دماغی طور پر بیمار والد بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ آج سمیوکت کسان مورچہ نے اپنی نیشنل کارڈینیشن کمیٹی اور جنرل باڈی کی میٹنگ طلب کی ہے تا کہ وہ معاملات پر گفتگو کرسکیں اور آگے کا لاحہ عمل تیارکر سکیں۔
جگتر سنگھ بجوا، جو سمیوکت کسان مورچا کے ترجمان ہیں، نے ٹائمس آف انڈیا کو بتایا کہ یہ کسان خاندانوں کے ذریعہ معاش پر خطرناک حملہ ہے۔وہ کسان جو وزیر اعظم نریندر مودی سے اپنے مطالبات منوانے کیلئے پر امن طریقے سے احتجاج کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا دسمبر ۲۰۲۱ء کے ایگری مینٹ کو نافذ نہ کرنا ان سب کیلئے مکمل طور پر ذمہ دار ہے۔

آندولن کے دوران ایک کسان کو دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر: پی ٹی آئی

پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کا اظہار افسوس، قانونی کارروائی کرنے کی یقین دہانی 
پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے بھی نوجوان کسان شبھ کرن سنگھ کی موت پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی ہے کہ سنگھ کی موت پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔افسران اور جو بھی افراد شبھ کرن سنگھ کی موت کیلئے ذمہ دارہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ایک دن تاریخ بی جے پی سے کسانوں کے قتل کا حساب مانگے گی: راہل گاندھی 
کانگریس کے لیڈرراہل گاندھی نے شبھ کرن سنگھ کی موت پر ان کے خاندان سے اظہار افسوس کیا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کو کسانوں کے مطالبات کو ٹھکرانے کیلئے ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
گاندھی نے ایکس پر لکھا ہے کہ پچھلی مرتبہ مودی کا گھمنڈ ۷۰۰؍کسانوں کی جانیں جانے کے بعد ہی مطمئن ہوا تھا۔ اب پھر یہ معاملہ ان کی جان کا دشمن بن گیا ہے۔ایک دن تاریخ بی جے پی سے کسانوں کے قتل کا حساب ضرور مانگیں گی جو اس دوستانہ میڈیا کے پیچھے چھپا ہوا ہے۔

جمہوریت میں پر امن احتجاج کو گولیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے: سکھبیر سنگھ
اس دوران شرمنی اکالی دل کے چیف سکھبیر سنگھ بادل نے بدھ کو ہریانہ پولیس کو پنجاب کے مظاہرین کے خلاف ضرورت سے زیادہ طاقت استعمال کرنے کی اجازت دینے پرذمہ دار ٹھہرایا۔
انہوں نے کہا کہ ایک اور ریاست کی پولیس نے پولیس کو پنجاب کی سرزمین پر پنجاپیوں پر حملہ اور قتل کی اجازت دے دی ہے۔بھگونت مان کسانوں کے خلاف کارروائی میں ہریانہ کے ساتھ شامل ہیں۔جمہوریت میں پر امن احتجاج کو گولیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔شبھ کرن سنگھ کا معصوم خون بھگونت مان کے ہاتھوں میں ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK