Inquilab Logo Happiest Places to Work

پناہ گزینوں سے اظہار یکجہتی کیلئے روزہ رکھ کر حقیقی اسلام کا علم ہوا:انتونیو غطریس

Updated: April 11, 2023, 11:12 AM IST | New York

عالمی ادارے کے سیکریٹری جنرل اس سے پہلے پنا ہ گزینوں کے عالمی ادارے کے سربراہ کی حیثیت سے روزہ رکھنے کا تجربہ کر چکےہیں

photo;INN
تصویر :آئی این این

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو غطریس  نے اس بات اعتراف کیا ہے کہ  پنا ہ گزینوں سے اظہار یکجہتی کیلئے   روزہ  رکھ کر انہیں حقیقی اسلام کا علم  ہوا ۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں  ایک انٹرویو کے   دوران  انتونیو غطریس نے بتایا  کہ جب وہ  اقوام متحدہ کے ادارہ  برائے  پنا ہ گزیں’ `یو این ایچ سی آر‘ کے سربراہ تو وہ  روزے رکھتے تھےاور اسی دوران  بہت کچھ دیکھنے اور سیکھنے کو ملا ۔ ان کا کہنا ،’’میں رمضان کے دوران نے ’یو این ایچ سی آئی‘ کے سربراہ کی حیثیت سے پناہ گزینوں کے کیمپوں یا بستیوں کے سالانہ دورے کئے اور اس دوران پنا ہ گزینوں اور تارکین وطن سے اظہار یکجہتی کیلئے روزے بھی رکھے اور ان دوروں میںمجھے  قریب سے پناہ گزینوں کے میزبانوں کی فیاضی دیکھنے کا موقع بھی ملا۔‘‘
  یاد رہےکہ  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے رمضان کے دوران یکجہتی کے دوروں کی روایت اس وقت شروع کی تھی جب وہ پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کی حیثیت سے `یو این ایچ سی آر کی سربراہی کر رہے تھے۔ وہ ۲۰۱۷ء میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے ۱۰؍ سال تک اس اہم عہدے پر فائز رہے۔
  ایک سوال کے جواب میںانہوں نے کہا ،’’ میں اب بھی روزہ رکھتا ہوں ، جب میں اقوام متحدہ کا سیکریٹری جنرل بنا تو میں نے سوچا کہ یہ روایت برقرار رہنی چاہئے، حالانکہ  اب  پناہ گزینوں ہی پر نہیں بلکہ مصائب کا شکار تمام مسلمانوں پر توجہ مرکوز رہتی ہے۔‘‘
 جب ان سے پوچھا گیا ،’’ ان برسوں میں مسلمانوں کے ساتھ رمضان  کے دوران روزہ رکھنے سے انہیں کیا حاصل ہوا؟‘‘ اس کے جواب میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا،’’ روزے رکھ کر مجھے حقیقی اسلام کا علم ہوا ۔ میں نے پناہ گزینوں کے میزبان معاشروں میں امن، یکجہتی اور فیاضی کے جس احساس کا مشاہدہ کیا،وہ ناقابل بیان  ہےاور میں نے پناہ گزینوں میں جس قوت اور ہمت کو مشاہدہ کیا ،  وہ بھی میرے لئے بہت متاثر کن  اور حوصلہ افزا  ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے آج میں جو کچھ بھی کرتا ہوں ،اس میں مجھے ان تجربات سے تحریک ملتی ہے، کچھ کرنے کا حوصلہ ملتا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK